مشہور تعمیرات
سوال:- یہ بتائیے کہ شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل دوبئی کی اونچائی کتنی ہے؟
جواب: شکا گو بیچ ٹاور ہوٹل دوبئی کی اونچائی 1053 فٹ۔
سوال:- دوبئی میں واقع شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: دوبئی میں واقع شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل 60 منزلوں پر مشتمل ہے۔
سوال:- دوبئی کا شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل کب تعمیر کیا گیا تھا ؟
جواب: شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل کی تعمیر 1958 میں ہوئی تھی۔
سوال:- یہ بتائیے کہ شوان ہنگ اسکوائر کہاں واقع ہے؟
جواب: شوان ہنگ اسکوائر سینز ہن چائنہ میں واقع ہے۔
سوال:- چین میں واقع شوان ہنگ اسکوائر کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: چین میں واقع شوان ہنگ اسکوائر کی بلندی 1066 فٹ ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ شوان ہنگ اسکوائر کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: شوان ہنگ اسکوائر 59 منزلوں پر مشتمل ہے ۔
سوال:- چین میں واقع شوان ہنگ اسکوائر کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: شوان ہنگ اسکوائر کی تعمیر 1994 میں ہوئی۔
سوال:- مشہورعمارت بنک آف چائنہ ہانگ کانگ کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: بنک آف چائنہ ہانگ کانگ کی بلندی 1209 فٹ ہے۔
سوال:- مشہور عمارت بینک آف چائنہ ہانگ کانگ کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: بینک آف چائنہ ہانگ کانگ عمارت کی تعمیر 1989 میں ہوئی تھی۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ بینک آف چائنہ ہانگ کانگ کی کتنی منزلیں ہیں ۔
جواب: بینک آف چائنہ ہانگ کانگ کی 70 منزلیں ہیں ۔
سوال:- چائنا کی مشہورعمارت دی سینٹر ہانگ کانگ کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: مشہورعمارت دی سینٹر ہانگ کانگ کی تعمیر 1998 میں ہوئی تھی۔
سوال:- دی سینٹر ہانگ کانگ کتنے فٹ بلند ہے؟
جواب: دی سینٹر ہانگ کانگ 1135 فٹ بلند ہے ۔
سوال:- ہانگ کانگ میں واقع ”دی سنٹر بلڈنگ کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: ہانگ کانگ میں واقع ”دی سنٹر بلڈنگ کی 79 منزلیں ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سنٹر پلازہ ہانگ کانگ کی بلندی کتنی ہے؟
جواب:سنٹر پلازہ ہانگ کانگ 1227 فٹ بلند ہے ۔
سوال:- سنٹرل پلازہ ہانگ کانگ کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: سنٹرل پلازہ ہانگ کانگ 78 منزلوں پر مشتمل ہے -
سوال:- یہ بتائیے کہ سنٹرل پلازہ ہانگ کانگ کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: سنٹرل پلازہ ہانگ کانگ کی تعمیر 1992 میں ہوئی تھی۔
سوال:- مشہور عمارت اوموکو بلڈنگ کہاں واقع ہے؟
جواب: اوموکو بلڈنگ شکاگو آمریکا میں واقع ہے ۔
سوال:- شکاگو میں واقع اموکو بلڈنگ کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: اموکو بلڈنگ کی بلندی 1136 فٹ ہے ۔
سوال:- اوموکو بلڈنگ شکاگو کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: اوموکو بلڈنگ شکاگو 80 منزلوں پر مشتمل ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اموکو بلڈنگ شکاگو کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: اموکو بلڈنگ شکاگو کی تعمیر 1973 میں ہوئی تھی۔
سوال:- تائیوان کی مشہور عمارت ٹی اینڈ سی ٹاور کس شہر میں واقع ہے؟
جواب: ٹی اینڈ سی ٹاور کاؤ سائی اونگ میں شہر میں واقع ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ٹی اینڈ سی ٹاور تائیوان کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: ٹی اینڈ سی ٹاور تائیوان کی بلندی 1140 فٹ ہے۔
سوال: تائیوان کی مشہورعمارت ٹی اینڈ سی ٹاور کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: ٹی اینڈ سی ٹاور میں 85 منزلیں ہیں ۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹی اینڈ سی ٹاور کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: ٹی اینڈ سی ٹاور کی تعمیر 1997 میں ہوئی تھی۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ملائیشیا کی مشہورعمارت پیٹروناس ٹاور کس شہر میں واقع ہے؟
جواب: ملائیشیا کی مشہورعمارت پیٹروناس ٹاور کوالا لمپور میں واقع ہے ۔
سوال:- پیٹروناس ٹاور کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: پیٹروناس ٹاور کی بلندی 1483 فٹ ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کوالالمپور میں واقع پیٹروناس ٹاور کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: کوالالمپور میں واقع پیٹروناس ٹاور 88 منزلوں پر مشتمل ہے ۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ پیٹروناس ٹاور کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: پیٹروناس ٹاور 1998 میں تعمیر ہوا تھا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ جن ماؤ بلڈنگ کہاں واقع ہے؟
جواب: جن ماؤ بلڈنگ چین کے شہر شنگھائی میں واقع ہے۔
سوال:- چین کی مشہور عمارت جن ماؤ بلڈنگ کی بلندی کتنے فٹ ہے؟
جواب: جن ماؤ بلڈنگ کی بلندی 1381 فٹ ہے ۔
سوال:- مشہورعمارت جن ماؤ بلڈنگ کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: مشہور عمارت جن ماؤ بلڈنگ 88 منزلوں پر مشتمل ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ شنگھائی کی جن ماؤ بلڈنگ کی تعمیر کب ہوئی ؟
جواب: شنگھائی کی جن ماؤ بلڈنگ 1999 میں تعمیر کی گئی تھی ۔
سوال:- مشہور عمارت جان ہان کک سینٹر کہاں واقع ہے؟
جواب: مشہور عمارت جان ہان کک سینٹر شکاگو امریکہ میں واقع ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ جان ہان کک سینٹر شکاگو کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: جان ہان کک سینٹر شکاگو کی بلندی 1127 فٹ ہے۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ جان ہان کک سینٹر شکاگو کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: جان ہان کک سینٹر 100 منزلوں پر مشتمل ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ جان ہان کک سینٹر شکاگو کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: جان ہان کک سینٹر شکاگو 1969 میں تعمیر کیا گیا تھا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سیئرز ٹاور شکاگو کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: سیئرز ٹاور شکاگو کی بلندی 1450 فٹ ہے -
سوال:- سیئرز ٹاور شکاگو کی کتنی منزلیں ہیں؟
جواب: سیئرز ٹاور میں 110 منزلیں ہیں ۔
سوال:- مشہور عمارت سیئرز ٹاور شکاگو کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: سیئرز ٹاور 1974 میں تعمیر کیا گیا تھا۔
سوال:- دنیا کی سب سے بڑی قدیم اور مشہور عمارت کا نام بتائیں؟
جواب: دنیا کی سب سے بڑی قدیم اور مشہور عمارت اہرام مصر ہے ۔
سوال:- روس کی مشہور عمارت سوویت پیلیس ماسکو کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: سوویت پیلیس ماسکو کی بلندی 1365 فٹ ہے۔
Post a Comment