دنیا کے مشہور ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں


World Famous Railway Stations, Airports and Seaports


ریلوے اسٹیشن


سوال:۔ دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن نیو یارک پر روزانہ کتنی ٹرینیں گزرتی ہیں؟


جواب: دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن نیو یارک پر روزانہ 550 ٹرینیں گزرتی ہیں ۔


سوال:- پاکستان کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا نام بتائیں؟


جواب: پاکستان کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا نام لاہور ریلوے اسٹیشن ہے۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ پاکستان کی سب سے لمبی ریلوے لائن کون سی ہے؟


جواب: پاکستان کی سب سے لمبی ریلوے لائن کراچی تا پشاور ریلوے لائن ہے ۔


سوال:- پاکستان کے لاہور ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد کب اور کس نے رکھا تھا ؟ 


جواب: لاہور ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد 1849 میں گورنر پنجاب سر جان لارنس نے رکھا تھا ۔


سوال:- یہ بتائیے کہ لندن کے علاوہ اور کس برطانوی شہر میں زمین دوز ریلوے نظام موجود ہے؟


جواب: لندن کے علاوہ برطانوی شہر گلاسگو میں بھی زمین دوز ریلوے نظام موجود ہے۔



سوال:۔ ترکی اور ایران کے درمیان ریلوے سروس کا آغاز کب ہوا تھا ؟


جواب: ترکی اور ایران کے درمیان 1973 میں ریلوے سروس کا آغاز ہوا تھا۔



سوال:- سویڈن کے طویل ترین پلیٹ فارم کا نام اور لمبائی بتائیں؟


جواب: سویڈن کے طویل ترین پلیٹ فارم اسٹاروک کی لمبائی 2407 فٹ ہے۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ کوئٹہ تا زاہدان ریلوے سروس کا آغاز کب ہوا تھا ؟


جواب: کوئٹہ تا زاہدان ریلوے سروس کا آغاز نومبر1967 میں ہوا تھا۔


سوال:- پاکستان کی سب سے لمبی ریلوے لائن کی لمبائی بتائیں؟


جواب: پاکستان کی لمبی ریلوے لائن کی لمبائی 1075 میل ہے ۔


سوال:- پاکستان کا سب سے بڑا ریلوے پلیٹ فارم کس شہر کا ہے؟


جواب: پاکستان کا سب سے بڑا ریلوے پلیٹ فارم روہڑی شہر میں ہے۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ ریلوے ٹریک کی معیاری چوڑائی کتنی ہوتی ہے؟


جواب: ریلوے ٹریک کی معیاری چوڑائی چار فٹ ساڑھے آٹھ انچ ہوتی ہے۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں ریلوے ٹریک کی چوڑائی کتنی ہے؟


جواب: پاکستان میں ریلوے ٹریک کی چوڑائی ساڑھے پانچ فٹ ہے۔



سوال:۔ دنیا کا سب سے بڑا زمین دوز ریلوے اسٹیشن کہاں واقع ہے؟


جواب: دنیا کا سب سے بڑا زمین دوز ریلوے اسٹیشن برلن میں ہے ۔


سوال: کس شہر کا زمین دوز ریلوے اسٹیشن سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے؟


جواب:۔ ماسکو شہر کا زمین دوز ریلوے اسٹیشن سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے ۔


سوال:۔ دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا نام بتائیں؟


جواب: دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا نام گرانڈ سنٹرل ٹرمینل نیویارک ہے ۔



سوال: لاہور اور امرتسر کے درمیان چلنے والی ریلوے ٹرین کا نام بتائیں؟


جواب: لاہور اور امرتسر کے درمیان چلنے والی ریلوے ٹرین کا نام سمجھوتہ ایکسپریس ہے۔


سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا کے کتنے ممالک میں زمین دوز ریلوے نظام موجود ہے؟


جواب: 23 ممالک میں زمین دوز ریلوے نظام موجود ہے ۔


سوال:۔ دنیا کا سب سے طویل برقی ریلوے نظام کہاں قائم ہے؟


جواب: روس میں دنیا کا سب سے طویل برقی ریلوے نظام موجود ہے ۔



سوال:۔ یہ بتائیے کہ پاکستان ویسٹرن ریلوے کا نام کب تبدیل کر کے پاکستان ریلوے رکھا گیا تھا ؟


جواب: 10 مئی 1974 کو پاکستان ویسٹرن ریلوے کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔


سوال:- پیرس میں زمین دوز ریلوے کو میٹرو کہا جاتا ہے بتائیے لندن میں اسے کیا کہا جاتا ہے؟


جواب: لندن میں زمین دوز ریلوے کو ٹیوب کہا جاتا ہے۔


سوال: کیا آپ جانتے دنیا کی سب سے طویل سیدھی ریلوے لائن تقریبا تین سو میل تک 180  درجے کا زاویہ بناتی ہے بتائیے یہ ریلوے لائن کہاں واقع ہے؟


جواب: دنیا کی سب سے طویل سیدھی ریلوے لائن آسٹریلیا میں نولابور کے صحرا میں واقع ہے۔


سوال:- یہ بتائیے کہ ریلوے انجن چلانے کا پہلی مرتبہ تجربہ کب کیا گیا تھا؟


جواب: 1814 میں پہلی مرتبہ ریلوے انجن چلانے کا تجربہ کیا گیا تھا۔


سوال: ایک ریلوے اسٹیشن کا نام دوزخ  ہے بتائیے یہ کس ملک میں ہے؟


جواب: دوزخ ریلوے اسٹیشن ناروے میں ہے۔



سوال:- دنیا کی پہلی زمین دوز ریلوے لائن کا آغاز کس شہر سے ہوا تھا ؟


جواب: دنیا کی پہلی زمین دوز ریلوے لائن کا آغاز لندن میں شہر میں ہوا تھا۔


سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا کی پہلی زمین دوز ریلوے لائن کا آغاز کب ہوا تھا ؟


جواب: 10 جنوری 1873 میں دنیا کی پہلی زمین دوز ریلوے لائن کا آغاز ہوا تھا۔


سوال:- یہ بتائیے کہ یورپ کے ایک شہر بوڈا پسٹ میں کب دو میل لمبی فرانز جوزف الیکٹرک انڈر گراؤنڈ ریلوے کا آغاز ہوا تھا اور یہ دنیا کا پہلا زمین دوز الیکٹرک ریلوے سسٹم تھا ؟


جواب: مئی 1896 میں فرانز جوزف الیکٹرک انڈر گراؤنڈ ریلوے کا آغاز ہوا تھا ۔




ہوائی اڈے


سوال:۔ سطح سمندر کے اعتبار سے سب سے نیچا ہوائی اڈا کون سا ہے؟


جواب: سطح سمندر کے اعتبار سے سب سے نیچا ہوائی اڈا ہالینڈ کا ایمسٹرڈم ائیرپورٹ ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ سطح سمندر کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بلند ترین ہوائی اڈا کون سا ہے؟


جواب: سطح سمندر کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بلند ترین ہوائی اڈا بولیویا کے دارالحکومت لاپاز کا ائیرپورٹ ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہوائی اڈے کس ملک میں ہیں؟


جواب: دنیا میں سب سے زیادہ ہوائی اڈے یونائیٹڈ سٹیٹ آف امریکہ میں ہیں۔


سوال:- یہ بتائیے کہ سانتا کروز ائیرپورٹ کہاں ہے؟


جواب: سانتا کروز ائیرپورٹ نیو دہلی بھارت میں واقع ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ ویلاس انٹرنیشنل ائیرپورٹ کہاں ہے؟


جواب: ویلاس انٹرنیشنل ائیرپورٹ واشنگٹن امریکہ میں واقع ہے ۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ لدو ائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: لدو ائیرپورٹ اسرائیل (تل ابیب) میں واقع ہے ۔


سوال:۔ پاکستان کے کس ہوائی اڈے پر پان امریکن کا جمبو جیٹ پہلی مرتبہ اترا تھا؟


جواب: کراچی ائیرپورٹ ۔


سوال:۔ دنیا کے بلند ترین ہوائی اڈے لاپاز کا دوسرا نام کیا ہے؟


جواب: دنیا کے بلند ترین ہوائی اڈے لاپاز کا دوسرا نام ایل آلٹو ائیرپورٹ ہے۔


سوال:- لیونارڈواونیچی ائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: لیونارڈواونیچی ائیرپورٹ اٹلی (روم) میں واقع ہے۔


سوال:- آرلی ائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: آرلی ائیرپورٹ فرانس میں واقع ہے ۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ ایرو پارگو ائیرپورٹ کہاں واقع ہے؟


جواب: ایرو پارگو ائیرپورٹ بیونس آئرس (ارجنٹائن) میں واقع ہے۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ کانگو نہاس ائیرپورٹ کہاں ہے؟


جواب: کانگو نہاس ائیرپورٹ رائیوڈی جیروز (برازیل میں ہے ۔


سوال:- یہ بتائیے کہ کلن داہن ائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: کلن داہن ائیرپورٹ جرمنی (بون) میں واقع ہے۔


سوال:- یہ بتائیے کہ ہلسنکی ائیرپورٹ کہاں واقع ہے؟


جواب: ہلسنکی ائیرپورٹ فن لینڈ ( ہلسنکی) میں واقع ہے۔


سوال:- یہ بتائیے کہ فورنپوائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: فورنپوائیرپورٹ ناروے (اوسلو) میں واقع ہے۔


سوال:- یہ بتائیے کہ باراجاز ائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: باراجاز ائیرپورٹ اسپین میڈرڈ میں واقع ہے ۔


سوال:- یہ بتائے کہ سنٹرل ائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: سنٹرل ائیرپورٹ میکسیو ( نیو میکسیکو) میں واقع ہے ۔


سوال:- پاکستان کے کن ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے؟


جواب: پاکستان کے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے۔


سوال: ایران میں ہوائی اڈے کو کیا کہتے ہیں؟


جواب: ایران میں ہوائی اڈے کو فرودگاه کہتے ہیں ۔



سوال: شرن توفو ائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: شرن توفو ائیرپورٹ روس (ماسکو) میں واقع ہے ۔


سوال: یہ بتائیے کہ کنگز فورڈ ائیرپورٹ کس ملک میں ہے؟


جواب: کنگز فورڈ ائیرپورٹ آسٹریلیا سڈنی میں ہے ۔



مشہور بندرگاہیں


سوال:۔ یہ بتائیے کہ ہندوستان میں پانڈے چری کی بندرگاہ کس نے بنوائی تھی؟

جواب: ہندوستان میں پانڈے چری کی بندرگاہ فرانسیسیوں نے بنوائی تھی۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ لیور پول بندرگاہ کس ملک میں ہے؟

جواب: لیور پول بندرگاہ برطانیہ میں ہے ۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ کس بندرگاہ کو ”بحیرہ عرب کی کنجی کہا جاتا ہے؟جواب: عدن بندرگاہ کو بحیرہ عرب کی کنجی کہا جاتا ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ اسکندریہ کی بندرگاہ کس ملک میں واقع ہے؟

جواب: اسکندریہ کی بندرگاہ برطانیہ میں واقع ہے۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ حجاز کی بندرگاہ جدہ کس بحیرہ کے ساحل پر واقع ہے؟

جواب: حجاز کی بندرگاہ بحیرہ قلزم پر واقع ہے ۔


سوال: کیا آپ دنیا کی سب سے خوبصورت بندرگاہ کا نام جانتے ہیں؟

جواب: دنیا کی سب سے خوبصورت بندرگاہ کا نام سڈنی ہے۔


سوال:- لنگٹن بندرگاہ کس ملک میں واقع ہے؟

جواب: لنگٹن بندرگاہ نیوزی لینڈ میں واقع ہے۔


سوال:- یہ بتائیے کہ ہوانا بندرگاہ کس ملک میں بنائی گئی ہے؟


جواب: ہوانا بندرگاہ کیوبا میں بنائی گئی تھی۔


سوال: پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ کا نام بتائیں؟

جواب: پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ کراچی بندرگاہ ہے۔


سوال: گوادر کی بندرگاہ کب پاکستان میں شامل ہوئی تھی ؟

جواب: گوادر کی بندرگاہ 9 ستمبر 1948 کو شامل کی گئی تھی۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ اویسہ کس ملک کی بندرگاہ ہے؟

جواب: اویسہ بندرگاہ روس کی بندرگاہ ہے۔


سوال: یہ بتائے کہ چالنا کس ملک کی بندرگاہ ہے؟

جواب: چالنا بنگلہ دیش کی بندرگاہ ہے۔


سوال:- یہ بتائیے کہ وینس کی بندرگاہ کس ملک میں واقع ہے؟

جواب: وینس کی بندرگاہ اٹلی میں واقع ہے۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ اینٹورپ کی بندرگاہ کہاں ہے؟

جواب: اینٹورپ کی بندرگاہ بیلجیم میں ہے ۔


سوال:- یہ بتائیے کہ سہا نوک کی بندرگاہ کس ملک میں ہے؟

جواب:سہا نوک کی بندرگاہ کمپوچیا میں ہے۔


سوال: ڈکسن کی بندرگاہ کس ملک میں واقع ہے؟

جواب: ڈکسن کی بندرگاہ ملائیشیا میں واقع ہے ۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ کارڈف بندرگاہ کس ملک میں ہے؟

جواب: کارڈف بندرگاہ برطانیہ میں ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ برسٹل بندرگاہ کس ملک میں ہے؟

جواب: برسٹل بندرگاہ برطانیہ میں ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post