دنیا کے سات عجائبات
1. اہرام مصر Great Pyramid of Giza
2. بابل کے معلق باغات (Hanging Gardens of Babylon)
3. جوپیٹر (زیوس) کا مجسمہ (Statue of Zeus at Olympia)
4. ڈیانا دیوی کا مندر (آرٹیمس) (Temple of Artemis at Ephesus)
5. موسولس کا مقبرہ (ہیلیکارناسس) (Mausoleum at Halicarnassus)
6. روڈس کا مجسمہ (Colossus of Rhodes)
7. اسکندریہ کا لائٹ ہاؤس (Lighthouse of Alexandria)
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ فن تعمیر کے جن نمونوں کو ہم سات عجائبات کے نام سے یاد کرتے ہیں انہیں یہ نام کس نے دیا تھا ؟
جواب: اینٹی پیٹر نے ۔
1. اہرام مصر Great Pyramid of Giza
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا پہلا عجوبہ کس عجوبے کو کہتے ہیں؟
جواب: دنیا کا پہلا عجوبہ اہرام مصر کو کہتے ہیں ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اہرام مصر کے سب سے بڑے ہرم کا نام کیا ہے؟
جواب: اہرام مصر کا سب سے بڑا ہرم خوفو ہے ۔
سوال: یہ بتائیے کہ اہرام مصر کے سب سے بڑے ہرم خوفو کی اونچائی تعمیر کے وقت کتنی رکھی گئی تھی ؟
جواب: اہرام مصر کے سب سے بڑے ہرم خوفو کی اونچائی تعمیر کے وقت 381 فٹ 11 انچ تھی۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں ہرم خوفو کی موجودہ اونچائی کتنی ہے؟
جواب: ہرم خوفو کی موجودہ اونچائی 349 فٹ 6 انچ ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ دنیا کے سات عجوبات میں سے کتنے اب موجود ہیں؟
جواب: دنیا کے سات عجوبات میں سے صرف ایک عجوبہ اہرام مصر اب بھی موجود ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ اہرام مصر کس مقام پر واقع ہیں؟
جواب:اہرام مصر قاہرہ کے نزدیک جیزہ کے مقام پر واقع ہے۔
سوال: مصر میں واقع تینوں اہرام کے نام بتائیں؟
جواب: خوفو، خافرہ اور مینکاؤرا۔
سوال: یہ بتائیے کہ سب سے بڑا ہرم خوفو کتنے رقبہ پر پھیلا ہوا ہے؟
جواب: سب سے بڑا ہرم خوفو تیرہ ایکڑ پر محیط ہے۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے بڑے ہرم خوفو کی تعمیر میں جو پتھر استعمال کئے گئے تھے ان میں سے ہر پتھر کا وزن کتنا ہے؟
جواب: ہرم خوفو کی تعمیر میں جو پتھر استعمال کیئے گئے ہیں ان میں
ہر ایک پتھر کا وزن 2.5 ٹن ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ سب سے بڑے ہرم خوفو کی تعمیر میں پتھر کے کتنے
بلاک استعمال ہوئے؟
جواب: ہرم خوفو کی تعمیر میں 2300000 پتھر کے بلاک استعمال ہوئے تھے ۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے بڑے ہرم خوفو کی اونچائی کتنی ہے؟
جواب: ہرم خوفو کی اونچائی 755 مربع فٹ ہے ۔
سوال: یہ بتائیے کہ اہرام مصر کو پائریمس کا نام کس نے دیا تھا ؟
جواب: اہرام مصر کو پائریمس کا نام ہیروڈوٹس نے دیا تھا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے بڑا ہرم خوفو کس فرعون نے تعمیر کروایا تھا ؟
جواب: ہرم خوفو چپوپس فرعون نے تعمیر کروایا تھا۔
سوال: یہ بتائیے کہ اہرام مصر مربع شکل میں تعمیر کئے گئے ہیں یا تکون؟
جواب: اہرام مصر مربع شکل میں تعمیر کیے گئے ہیں ۔
2. بابل کے معلق باغات (Hanging Gardens of Babylon)
سوال: یہ بتائیے کہ بابل کے معلق باغات کس نے تعمیر کروائے تھے؟
جواب: بابل کے معلق باغات شہنشاہ نبوکدنضر نے تعمیر کروائے تھے۔
سوال: یہ بتائیے کہ بابل کے معلق باغات کہاں واقع تھے؟
جواب: بابل کے معلق باغات عراق میں میں واقع تھے۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ بابل کے معلق باغات شہنشاہ نبوکدنضر نے کس کی یاد میں تعمیر کروائے تھے؟
جواب: بابل کے معلق باغات شہنشاہ نبوکدنضر نے اپنی بیوی ملکہ آمیتہ کی یاد میں تعمیر کروائے تھے۔
3. جوپیٹر (زیوس) کا مجسمہ (Statue of Zeus at Olympia)
سوال: یہ بتائیے کہ جوپیٹر کا مجسمہ کس نے بنایا تھا ؟
جواب: جوپیٹر کا مجسمہ مشہور سنگتراش فدیاس نے بتایا تھا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ جوپیٹر کا مجسمہ کس پتھر سے بنایا گیا تھا؟
جواب: جوپیٹر کا مجسمہ سنگ مرمر کے پتھر سے بنایا گیا تھا ۔
سوال: یہ بتائیے کہ جوپیٹر کا مجسمہ کب بنایا گیا تھا ؟
جواب: جوپیٹر کا مجسمہ تقریبا 500 سال قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔
سوال: یہ بتائیے کہ جوپیٹر کے مجسمے پر کس چیز سے خوبصورت نقش و نگار بنائے گئے تھے ؟
جواب: جوپیٹر کے مجسمے پر سونے اور ہاتھی کے دانت سے خوبصورت نقش و نگار بنائے گئے تھے ۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ جوپیٹر کا مجسمہ کتنے فٹ بلند تھا ؟
جواب: جوپیٹر کا مجسمہ 40 فٹ بلند تھا ۔
سوال: جوپیٹر کا مجسمہ کس مقام پر بنایا گیا تھا ؟
جواب: جوپیٹر کا مجسمہ یونان کے مقام اولمپیا پر بنایا گیا تھا۔
4. ڈیانا دیوی کا مندر (آرٹیمس) (Temple of Artemis at Ephesus)
سوال: یہ بتائیے کہ ڈیانا دیوی کا مندر کہاں واقع تھا ؟
جواب: ڈیانا دیوی کا مندر ترکی میں واقع تھا۔
سوال: یہ بتائیے کہ ڈیانا دیوی کا مندر کب تعمیر کروایا گیا تھا ؟
جواب: ڈیانا دیوی کا مندر 550 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا۔
سوال: یہ بتائیے کہ ڈیانا دیوی کے مندر کو کس بادشاہ نے تعمیر کروایا تھا ؟
جواب: آرٹیمس ڈیانا دیوی کے مندر کو لڈیا کے بادشاہ کروسس نے تعمیر کروایا تھا۔
سوال: ڈیانا دیوی کے مندر کا درست مقام ماہرین آثار قدیم نے کب دریافت کیا تھا ؟
جواب: 1809 میں ڈیانا دیوی کے مندر کا درست مقام ماہرین آثار قدیم نے دریافت کیا تھا۔
سوال: یہ بتائیے کہ ڈیانا دیوی کے مندر کے آٹھ گہرے سبز رنگ کے ستون ترکی کی کس مسجد میں لگے ہوئے ہیں؟
جواب: ڈیانا دیوی کے مندر کے آٹھ گہرے سبز رنگ کے ستون ترکی کی مسجد سینٹ صوفیہ استنبول میں لگے ہوئے ہیں۔
سوال: یہ بتائیے کہ ڈیانا دیوی کا مندر کس نے اور کب ایک حملہ میں تباہ کر دیا تھا؟
جواب: ڈیانا دیوی کا مندر گوتھ نے 262 عیسوی میں حملا کر کے تباہ کیا تھا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈیانا دیوی کے مندر کی عمارت کی بلندی کتنی تھی ؟
جواب: ڈیانا دیوی کے مندر کی عمارت کی بلندی 60 فٹ تھی۔
سوال: یہ بتائیے کہ ڈیانا دیوی کے مندر میں سنگ مرمر کے کتنے ستون نصب
تھے؟
جواب:ڈیانا دیوی کے مندر میں سنگ مرمر کے 127 ستون نصب تھے۔
5. موسولس کا مقبرہ (ہیلیکارناسس) (Mausoleum at Halicarnassus)
سوال: موسولس کا مقبرہ کب تعمیر ہوا تھا ؟
جواب: موسولس کا مقبرہ، جو ہیلیکارناسس میں واقع ہے، تقریباً 350 قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔
سوال: موسولس کا مقبرہ کس نے تعمیر کروایا تھا ؟
جواب: یہ مقبرہ موسولس کی بیوی اور بہن آرٹیمیسیا دوم کے حکم پر موسولس کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔
سوال: موسولس کا مقبرہ کب اور کیسے تباہ ہوا ؟
جواب: موسولس کا مقبرہ مختلف زلزلوں اور حملوں کے نتیجے میں تباہ ہوا تھا۔ 12ویں صدی عیسوی کے دوران، ایک بڑے زلزلے نے مقبرے کو شدید نقصان پہنچایا۔
سوال: کیا آپ اس عجوبے کا نام جانتے ہیں جو گذشتہ صدی تک موجود تھا لیکن اب اس کے ٹکڑے برٹش میوزیم میں محفوظ ہیں؟
جواب: موسولس کا مقبرہ گزشتہ صدی میں موجود تھا لیکن اب نہیں ہے اب اس کے ٹکڑے برٹش میوزیم میں موجود ہیں۔
سوال: یہ بتائیے کہ شہنشاہ موسولس کس جگہ کا حکمران تھا ؟
جواب: شہنشاہ موسولس کاریا (بوڈرم ۔ ترکی ) کا حکمران تھا ۔
6. روڈس کا مجسمہ (Colossus of Rhodes)
سوال: کیا آپ سات عجائبات میں شامل اس مجسمے کا نام جانتے ہیں جس کو آٹھ دھاتوں سے بنایا گیا تھا اور جس کی ٹانگوں کے درمیان سے جہاز گزر جاتے تھے؟
جواب: روڈس (رہوڈوز ) کا مجسمہ آٹھ دھاتوں سے بنایا گیا تھا اور اتنا لمبا تھا کہ اس کے ٹانگوں کے درمیان سے جہاز گزر جاتے تھے ۔
سوال: روڈس (رہوڈوز ) کا مجسمہ کب تعمیر ہؤا تھا ؟
جواب: روڈس (رہوڈوز ) کا مجسمہ 280 قبل مسیح کے آس پاس تعمیر ہوا تھا۔
سوال: روڈس (رہوڈوز ) کا مجسمہ کس نے تعمیر کروایا تھا ؟
نے تعمیر کروایا تھا۔ (Demetrius Poliorketes) جواب: ایگس تھینز
سوال: روڈس (رہوڈوز ) کا مجسمہ کہاں قائم تھا ؟
جواب: روڈس (رہوڈوز ) کا مجسمہ روڈس کے شہر کے دروازے پر قائم تھا۔
سوال: رہوڈوز کا مجسمہ اپنی تعمیر کے کتنے سال بعد تباہ ہو گیا تھا ؟
جواب: رہوڈوز کا مجسمہ اپنی تعمیر کے 56 سال بعد تباہ ہوا تھا ۔
سوال: یہ بتائیے کہ رہوڈوز کا مجسمہ کیسے تباہ ہوا تھا ؟
جواب: رہوڈوز کا مجسمہ ایک زوردار زلزلہ آنے سے زمین بوس ہو گیا تھا۔
7. اسکندریہ کا لائٹ ہاؤس (Lighthouse of Alexandria)
سوال: کیا یہ درست ہے کہ اسکندریہ کا روشنی کا مینار بھی سات عجوبات میں سے ایک عجوبہ تھا ؟
جواب: یہ درست ہے اسکندریہ کا روشنی کا مینار بھی سات عجائبات میں شامل ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ اسکندریہ کا روشنی کا مینار کتنے فٹ بلند تھا ؟
جواب: اسکندریہ کا روشنی کا مینار 400 فٹ بلند تھا۔
سوال: اسکندریہ کا روشنی کا مینار کہاں واقع ہؤا کرتا تھا ؟
جواب: اسکندریہ کا روشنی کا مینار مصر میں واقع ہؤا کرتا تھا۔
سوال: اسکندریہ کا روشنی کا مینار کس نے تعمیر کروایا تھا؟
جواب: اسکندریہ کا روشنی کا مینار بطلیموس دوم نے تعمیر کروایا تھا۔
سوال: بطلیموس دوم کس ملک کا حکمران تھا؟
جواب: بطلیموس دوم مصر کا حکمران تھا۔
سوال: اسکندریہ کے روشنی کے مینار کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟
جواب: اسکندریہ کے روشنی کے مینار کی تعمیر تقریباً 280 قبل مسیح میں مکمل ہوئی تھی۔
سوال: اسکندریہ کا روشنی کا مینار کیسے تباہ ہوا تھا ؟
جواب: اسکندریہ کا روشنی کا مینار زلزلوں کے نتیجے میں تباہ ہوا تھا۔
سوال: اسکندریہ کا روشنی کا مینار کب تباہ ہوا تھا ؟
جواب: اسکندریہ کے روشنی کے مینار کو 956ء، 1303ء، اور 1323ء میں آنے والے شدید زلزلوں نے نقصان پہنچایا، اور بالآخر یہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔ اس کے بعد، اس کی باقیات کو ختم کر دیا گیا، اور اس کی جگہ ایک قلعہ تعمیر کیا گیا، جسے قلعہ قایتبے کے نام سے جانا جاتا ہے۔
نوٹ: ان عجائبات میں سے صرف اہرامِ مصر آج بھی موجود ہے باقی 6 عجائبات وقت کے ساتھ ساتھ تباہ ہو گئے ہیں۔
Post a Comment