Famous Constructions part 1


مشہور تعمیرات


سوال:۔ یہ بتائیے کہ مشہور گولڈن گیٹ برج اور بے برج کہاں واقع ہیں؟


جواب: گولڈن گیٹ برج اور بے برج امریکہ کے شہر سان فرانسکو میں واقع ہیں ۔


سوال:- یہ بتائیے کہ مشہور عمارت ”قطب مینار کی اونچائی کتنی ہے؟


جواب: قطب مینار کی اونچائی 272 فٹ ہے ۔

 


سوال: کیا آپ ٹھٹھہ کی اس مسجد کا نام جانتے ہیں جو سو گنبذ پر مشتمل ہے؟


جواب: ٹھٹھہ کی شاہ جہان مسجد ایک سو گنبذ پر بنی ہوئی ہے۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ عمارتوں کا شہر کس شہر کو کہتے ہیں؟


جواب: عمارتوں کا شہر نیو یارک کو کہتے ہیں ۔


سوال: یہ بتائیے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان (کراچی) کی عمارت کا نقشہ کس نے بنایا تھا ؟


جواب: اسٹیٹ بنک آف پاکستان (کراچی) کی عمارت کا نقشہ جے رچی نے بنایا تھا ۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ برلن کو تقسیم کرنے کے لئے دیوار برلن کس ملک نے اور کب تعمیر کی تھی ؟


جواب: برلن کو تقسیم کرنے کے لئے دیوار برلن مشرقی جرمنی نے 1961 میں بنوائی تھی۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ بکنگھم پیلس کس کے لئے اور کب بنوایا گیا تھا ؟


جواب: بکنگھم پیلس ڈیوک آف بکنگھم کے لئے 1703 میں بنوائی گئی تھی۔


سوال: یہ بتائیے کہ کراچی کی چیمبر آف کامرس بلڈنگ کا سنگ بنیاد کس نے اور کب رکھا تھا ؟


جواب: کراچی کی چیمبر آف کامرس بلڈنگ کا سنگ بنیاد آنجہانی گاندھی نے 1924 میں رکھا۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیگ میں عالمی عدالت کی مشہور عمارت پیلس آف پیس کس نے بنوائی تھی ؟


جواب: ہیگ میں عالمی عدالت کی مشہور عمارت پیلس آف پیس اینڈریو کارنیگی نے بنوائی۔


سوال:۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا محل کہاں تعمیر کیا گیا ہے؟


جواب: دنیا کا سب سے بڑا محل روم تعمیر کیا گیا ہے۔ 


سوال: یہ بتائیے کہ دنیا کی مشہور عمارت ” زوزن محل “ کہاں واقع ہے؟


جواب: زوزن محل ڈنمارک میں واقع ہے ۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے شہر اسلام آباد کا نقشہ کس نے بنایا تھا؟

جواب: پاکستان کے شہر اسلام آباد کا نقشہDoxaids مشہور آرکیٹیکٹ  نے بنایا تھا ۔



سوال: کیا آپ بادشاہی مسجد لاہور کے معمار کا نام جانتے ہیں؟

 جواب: بادشاہی مسجد لاہور کے معمار مظفر حسین فدائی خان کوکا  جو اورنگزیب عالمگیر کا دودھ شریک بھائی اور لاہور کا گورنر تھا۔



سوال:۔ یہ بتائیے کہ علی گڑھ کالج کی عمارت کا سنگ بنیاد کس نے اور کب رکھا تھا؟


جواب: علی گڑھ کالج کی عمارت کا سنگ بنیاد وائسرائے ہند لارڈلٹن نے 1877 میں رکھا تھا۔


سوال: نید کی بلند ترین عمارت سینرر ٹاور شکاگو کا نقشہ پاکستان کے کس مسلمان انجنئیر نے بنایا تھا ؟


جواب: نید کی بلند ترین عمارت سینرر ٹاور شکاگو کا نقشہ پاکستان کے مسلمان انجنئیر فصلر خان نے بنایا تھا۔


سوال:- یہ بتائیے کہ دہلی میں ہزار مینار کے نام سے محل کس حکمران نے تعمیر کروایا تھا ؟


جواب: دہلی میں ہزار مینار کے نام سے محل علاؤ الدین خلجی نے تعمیر کروایا تھا ۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ قطب مینار کی تعمیر کی تکمیل کس نے کی تھی ؟


جواب: قطب مینار کی تعمیر کی تکمیل سلطان شمس الدین التمش نے کی تھی۔


سوال: قطب الدین ایبک کے دور میں ”قطب مینار کی تعمیر شروع ہوئی تھی یہ بتائیے اس مینار کا نام کس شخصیت کے نام پر رکھا گیا تھا ؟


جواب: حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ ۔


سوال:- یہ بتائیے کہ ایفل ٹاور کی اونچائی کتنی ہے؟

جواب: ایفل ٹاور کی کل اونچائی 330 میٹر (1,083 فٹ) ہے۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ واپڈا ہاؤس لاہور کی کتنی منزلیں ہیں؟


جواب: واپڈا ہاؤس لاہور کی گیارہ منزلیں ہیں۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی تعمیر کب ہوئی تھی ؟


جواب: ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی تعمیر 1931 میں ہوئی تھی۔


سوال:۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ دیوار چین کی اونچائی کتنی ہے؟


جواب: دیوار چین کی اونچائی 20 فٹ ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان کس نے بنوائی تھی ؟


جواب: لاہور کی مسجد وزیر خان حکیم علم الدین المعروف وزیر خان نے بنوائی تھی۔


سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا کی سب سے لمبی دیوار کون سی ہے؟


جواب: دنیا کی سب سے لمبی دیوار دیوار چین ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ جاپان میں سب سے اونچا مینار کون سا ہے؟


جواب: جاپان میں سب سے اونچا مینار ٹوکیو مینار ہے۔




سوال:۔ یہ بتائیے کہ مینار پاکستان کا نقشہ کس نے بنایا تھا ؟


جواب: مینار پاکستان کا نقشہ مراد خان نے بنایا تھا۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ قائداعظم کے مقبرے کی اونچائی کتنی ہے؟


جواب: قائداعظم کے مقبرے کی اونچائی 141 فٹ ہے 


سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا کا سب سے بڑا گنبد کون سا ہے اور کہاں واقع ہے؟


جواب: دنیا کا سب سے بڑا گنبد  گول گنبد بیجا پور بھارت میں واقع ہے۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ حبیب بنک پلازہ کی لمبائی کتنی ہے؟


جواب:  حبیب بنک پلازہ کی لمبائی 345  فٹ ہے۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ مغل شہنشاہ شاہ جہان نے سب سے پہلے کون سی عمارت بنوائی تھی؟


جواب: مغل شہنشاہ شاہ جہان نے سب سے پہلے عمارت ہمایوں کا مقبرہ بنوائی تھی۔


سوال: یہ بتائیے کہ دنیا کی سب سے بڑی چرچ سینٹ پیٹرز روم کا نقشہ کس نے بنایا تھا ؟


جواب: سب سے بڑی چرچ سینٹ پیٹرز روم کا نقشہ مائیکل اینجلو نے بنایا تھا۔


سوال: یہ بتائیے کہ وائٹ ہاؤس امریکہ کا انجنیئر کون تھا ؟


جواب: وائٹ ہاؤس امریکہ کا انجنیئر جیمز ہوبان تھا۔


سوال: یہ بتائیے کہ دنیا کا سب سے بڑا گنبد گول گنبد " بیجاپور میں کس نے تعمیر کروایا تھا ؟


جواب: دنیا کا سب سے بڑا گنبد گول گنبد " بیجاپور میں سلطان عادل شاہ نے تعمیر کروایا تھا ۔


سوال:- یہ بتائیے کہ شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل کہاں واقع ہے؟


جواب: شکاگو بیچ ٹاور ہوٹل دوبئی میں واقع ہے۔




Post a Comment

Previous Post Next Post