اقوام متحده کے بارے میں اہم معلومات
سوال:- یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کا قیام کب عمل میں آیا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کا قیام 24 اکتوبر 1945 میں عمل میں آیا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ کا نام کس نے تجویز کیا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کا نام امریکی صدر فرینکلن ڈیلانو روز ویلٹ نے تجویز کیا تھا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست کب دی تھی؟
جواب: پاکستان نے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست 15 اگست 1947 کو دی تھی۔
سوال: یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کا پہلا صدر مقام کون سا شہر تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کا پہلا صدر مقام شہر لندن ہے۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ کا موجودہ صدر مقام کون سا شہر ہے؟
جواب: اقوام متحدہ کا موجودہ صدر مقام شہر نیو یارک ہے۔
سوال: کیا آپ اقوام متحدہ کی سب سے پہلی خاتون صدر کا نام جانتے ہیں؟
جواب: اقوام متحدہ کی سب سے پہلی خاتون صدر مسز وجے لکشمی پنڈت (بھارت) تھی۔
سوال:- یہ بتائیے کہ مغربی اور مشرقی جرمنی کب اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا؟
جواب: مغربی اور مشرقی جرمنی 30 دسمبر 1947 کو اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کا پرچم سب سے پہلے کس شخصیت کی وفات پر سرنگوں کیا گیا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کا پرچم سب سے پہلے اسپین کے جنرل فرانکو کی وفات پر سرنگوں کیا گیا تھا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کب اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا؟
جواب: پاکستان 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔
سوال: کیا آپ اس پہلے اسلامی ملک کا نام جانتے ہیں جو اسلامی کونسل کا رکن بنا ؟
جواب: مصر
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ میں سب سے پہلے ویٹو کے حق کا استعمال کس ملک نے کیا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ میں سب سے پہلے ویٹو کے حق کا استعمال روس نے کیا تھا۔
سوال:- اقوام متحدہ کے اس رکن ملک کا نام بتائیں جو حقیقت میں ملک نہیں ؟
جواب: ویٹیکن سٹی سٹیٹ ۔
سوال:۔ یہ بتائیے یمن اقوام متحدہ کا ممبر کب بنا تھا؟
جواب: 30یمن اقوام متحدہ کا ممبر ستمبر 1947 میں بنا تھا۔
سوال:- اس ملک کا نام بتائیں جس نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی تعمیر کے لئے ساڑھے چھ کروڑ ڈالر بطور قرض دیئے تھے؟
جواب: اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی تعمیر کے لئے ساڑھے چھ کروڑ ڈالر بطور قرض امریکہ نے دیا تھا ۔
سوال:۔ یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کے سب سے بڑے قانونی ادارے کا نام کیا ہے؟
جواب: اقوام متحدہ کا سب سے بڑا قانونی ادارہ بین الاقوامی عدالت انصاف ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کا ہیڈ آفس کہاں ہے؟
جواب: بین الاقوامی عدالت انصاف کا ہیڈ آفس ہیگ (ہالینڈ) میں ہے ۔
سوال: یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کا پہلا ڈاک ٹکٹ کب جاری ہوا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کا پہلا ڈاک ٹکٹ 24 اکتوبر 1953 کو جاری ہوا تھا۔
سوال: یہ بتائیے کہ یونیسکو کا پہلا نام کیا تھا ؟
جواب:یونیسکو کا پہلا نام یونیکو تھا۔
سوال: کیا آپ سلامتی کونسل کے ارکان کی تعداد جانتے ہیں؟
جواب: سلامتی کونسل کے ارکان کی تعداد پندرہ (پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ) ہے۔
سوال: کیا آپ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے نام جانتے ہیں؟
جواب:سلامتی کونسل کے مستقل ارکان امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس اور چین ہیں۔
سوال:۔ یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کا سالانہ بجٹ منظوری کے لئے کہاں پیش کیا جاتا ہے؟
جواب: اقوام متحدہ کا سالانہ بجٹ منظوری کے لئے جنرل اسمبلی میں پیش کیا جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں سب سے پہلے کب اور کس نے جنرل اسمبلی کی بحث میں حصہ لیا جو اقوام متحدہ کا ممبر نہیں ؟
جواب: اقوام متحدہ کی تاریخ میں سب سے پہلے نومبر 1974 میں تنظیم آزادی فلسطین کے یاسر عرفات نے جنرل اسمبلی کی بحث میں حصہ لیا جو اقوام متحدہ کا ممبر نہیں تھا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کے جھنڈے میں کتنے رنگ ہوتے ہیں؟
جواب: اقوام متحدہ کے جھنڈے دو سفید اور نیلا رنگ ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کا پرچم کب منظور ہوا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کا پرچم 20 اکتوبر 1947 میں منظور ہوا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ کا پرچم پہلی مرتبہ کب لہرایا گیا تھا؟
جواب: اقوام متحدہ کا پرچم پہلی مرتبہ 21 اکتوبر 1947 میں لہرایا گیا تھا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں سان فرانسسکو کی مشہور عمارت اور پیرا ہاؤس میں اقوام متحدہ کے منشور پر پچاس ممالک نے دستخط کب کئے تھے ؟
جواب: 26 جون 1945 ۔
سوال: کیا آپ اقوام متحدہ کی دوسری خاتون صدر کا نام جانتے ہیں؟
جواب: اقوام متحدہ کی دوسری خاتون صدر لائبیریا کی نمائندہ مس اینگل ای بروکس تھی۔
سوال: کیا آپ اس خاتون کا نام جانتے ہیں جن کو قائد اعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا مگر خاتون بوجہ علالت نہیں جا سکی تھیں؟
جواب: قائد اعظم نے اقوام متحدہ میں بیگم شائستہ اکرام اللہ کو پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا مگر خاتون بوجہ علالت نہیں جا سکیں۔
سوال:- اقوام متحدہ کے اس ادارے کا نام بتائیں جس کا صدر ہر ماہ اس کے رکن ممالک کے حرف تہجی کے اعتبار سے تبدیل ہوتا رہتا ہے؟
جواب: اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کا صدر ہر ماہ اس کے رکن ممالک کے حرف تہجی کے اعتبار سے تبدیل ہوتا ہے۔
سوال: کیا آپ اقوام متحدہ میں چین کے پہلے نمائندے کا نام جانتے ہیں؟
جواب: اقوام متحدہ میں چین کے پہلے نمائندے ہوانگ ہو تھے۔
سوال: پاکستان 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ کا ممبر بنا تھا یہ بتائیے کہ بلحاظ ترتیب پاکستان کی رکنیت کا نمبر کتنا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ میں پاکستان کی رکنیت کا نمبر 56 ہے۔
سوال: کیا آپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس صدر کا نام جانتے ہیں جن کا انتقال یوم اقوام متحدہ کے دن ہوا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر مونگے سلیم کا انتقال یوم اقوام متحدہ کے دن ہوا تھا ۔
سوال: یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کے پہلے سیکرٹری جنرل کا نام کیا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کے پہلے سیکرٹری جنرل ٹریگولائی تھا۔
سوال:- اقوام متحدہ کے پہلے سیکرٹری جنرل ٹریگولائی نے کب اپنا عہدہ سنبھالا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کے پہلے سیکرٹری جنرل ٹریگولائی نے یکم فروری 1946 کو اپنا عہدہ سنبھالا۔
سوال: اقوام متحدہ کے دوسرے سیکرٹری جنرل کا تعلق کس ملک سے تھا؟
جواب: اقوام متحدہ کے دوسرے سیکرٹری جنرل کا تعلق سویڈن سے تھا ۔
سوال:- اقوام متحدہ کے تیسرے سیکرٹری جنرل مسٹر اوتھانٹ کا تعلق کس ملک سے تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کے تیسرے سیکرٹری جنرل مسٹر اوتھانٹ کا تعلق برما سے تھا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کے دوسرے سیکرٹری جنرل ڈیگ ہمیر شولڈ نے کب اپنا عہدہ سنبھالا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کے دوسرے سیکرٹری جنرل ڈیگ ہمیر شولڈ نے 11 اپریل 1953 کو اپنا عہدہ سنبھالا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے تیسرے سیکرٹری جنرل اوتھانٹ نے کب اپنا عہدہ سنبھالا تھا ؟
جواب:اقوام متحدہ کے تیسرے سیکرٹری جنرل اوتھانٹ نے 3 نومبر 1961 کو عہدہ سنبھالا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اقوام متحدہ کے چوتھے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کرٹ والد ہائیم کا تعلق کس ملک سے تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کے چوتھے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کرٹ والد ہائیم کا تعلق آسٹریا سے تھا۔
سوال: اقوام متحدہ کے چوتھے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کرٹ اولڈ ہائیم نے کب اپنا عہدہ سنبھالا تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کے چوتھے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کرٹ اولڈ ہائیم نے یکم جنوری 1972 کو عہدہ سنبھالا۔
سوال: اقوام متحدہ کے پانچویں سیکرٹری جنرل پیرز ڈی کوئیار کا تعلق کس ملک سے تھا ؟
جواب: اقوام متحدہ کے پانچویں سیکرٹری جنرل پیرز ڈی کوئیار کا تعلق پیرو سے تھا ۔
Post a Comment