سوال:- یہ بتائیے کہ اگر کسی چیز کو پانی میں تولا جائے تو اس کا وزن بڑھ جائے گا گھٹ جائے گا یا برابر رہے گا ؟
جواب: اگر کسی چیز کو پانی میں تولا جائے تو اس کا وزن وزن گھٹ جائے گا۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ کس چیز کو پانی میں حل کرنے سے پانی کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے؟
جواب:۔ سوڈیم نائٹریٹ کو پانی میں حل کرنے سے پانی کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ پانی کے مقابلے میں سونا کتنے گنا زیادہ بھاری ہوتا ہے؟
جواب: پانی کے مقابلے میں سونا 19 گنا زیادہ بھاری ہوتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ پانی کے مقابلے میں لوہا کتنے گنا زیادہ وزنی ہوتا ہے؟
جواب: پانی کے مقابلے میں لوہا 7 گنا زیادہ وزنی ہوتا ہے۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ پانی کے مقابلے میں چاندی کتنے گنا زیادہ وزنی ہوتی ہے؟
جواب: پانی کے مقابلے میں چاندی 10 گنا زیادہ وزنی ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ مرطوب ہوا کی کثافت زیادہ ہوتی ہے یا خشک ہوا کی؟
جواب: مرطوب ہوا کی کی کثافت زیادہ ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ بجلی کی استری اور ہیٹر میں حرارت حاصل کرنے کے لئے کون سا تار استعمال کیا جاتا ہے؟
جواب: بجلی کی استری اور ہیٹر میں حرارت حاصل کرنے کے لئے نائیکروم تار استعمال کیا جاتا ہے ۔
سوال:- اگر ہیرے کو جلایا جائے تو کس رنگ کے شعلے سے جلے گا ؟
جواب: اگر ہیرے کو جلایا جائے تو نیلے مائل سفید رنگ کے شعلے سے جلے گا۔
سوال: یہ بتائیے کہ صفر درجہ فارن ہائیٹ کتنے درجہ سینٹی گریڈ کے برابر ہوتا ہے؟
جواب: 17.77- سینٹی گریڈ ۔
سوال: یہ بتائیے کہ سونے میں کتنے آئسوٹوپ پائے جاتے ہیں؟
جواب: سونے میں 12آئسوٹوپ پائے جاتے ہیں۔
سوال:- اس واحد عنصر کا نام بتائیں جسے کتنا ہی سرد کیا جائے وہ ٹھوس شکل اختیار نہیں کرتا ؟
جواب: ہیلیئم وہ واحد عنصر ہے جسے کتنا ہی سرد کیا جائے وہ ٹھوس شکل اختیار نہیں کرتا۔
سوال: کیا آپ سونے کا ایٹمی نمبر جانتے ہیں؟
جواب: سونے کا ایٹمی 79 ہے ۔
سوال: اس دھات کا نام بتائیں جسے سب سے زیادہ کثافت والی دھات کہا جاتا ہے؟
جواب: اوسیمیم دھات جسے سب سے زیادہ کثافت والی دھات کہا جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ لوہے کے ایک ایٹم میں کتنے نیوٹرون ہوتے ہیں؟
جواب: لوہے کے ایک ایٹم میں 30 نیوٹرون ہوتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ فولاد اور ربڑ میں سے سب سے زیادہ لچک کس میں ہوتی ہے؟
جواب: فولاد اور ربڑ میں سے سب سے زیادہ لچک فولاد میں ہوتی ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اگر زمین کی گردش اچانک رک جائے تو اس سے انسان کا وزن بڑھ جائے گا یا گھٹ جائے گا ؟
جواب: اگر زمین کی گردش اچانک رک جائے تو اس سے انسان کا وزن بڑھ جائے گا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سرخ کائی کا کیمیائی نام کیا ہے؟
جواب: سرخ کائی کا کیمیائی نام پوٹاشیم ڈائی کرومیٹ ہے۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ زمین کے اندر موجود پگھلے ہوئے لاوے کو سائنسی اصطلاح میں کیا کہا جاتا ہے؟
جواب: زمین کے اندر موجود پگھلے ہوئے لاوے کو سائنسی اصطلاح میں میگما کہتے ہیں ۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ زمین اپنے محور پر کس رخ سے گردش کرتی ہے؟
جواب: زمین اپنے محور پر مغرب سے مشرق کی جانب گردش کرتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ دودھ میں کون سی شکر پائی جاتی ہے؟
جواب: دودھ میں لیکٹوز شکر پائی جاتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سائنس کس زبان کا لفظ ہے؟
جواب: سائنس لاطینی زبان کا لفظ ہے۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈائنامیٹ کیسے بنتا ہے؟
جواب: تارکول میں نائٹرو گلیسرین ملانے پر ڈائنامیٹ بنتا ہے۔
سوال: سائنسی اصطلاح میں لو لگنے کو کیا کہتے ہیں؟
جواب: سائنسی اصطلاح میں لو لگنے کو سن اسٹروک کہتے ہیں۔
سوال: یہ بتائیے کہ سب سے زیادہ نقطہ جوش کس گیس میں ہوتا ہے؟
جواب: سب سے زیادہ نقطہ جوش ہیلیئم گیس میں ہوتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ تانبہ اور جست ملانے سے کون سی دھات بنتی ہے؟
جواب: تانبہ اور جست ملانے سے پیتل دھات بنتی ہے۔
سوال: کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ الیکٹرونی خوردبین کی مدد سے چیزوں کو کتنے گنا بڑا کر کے دکھایا جا سکتا ہے؟
جواب: الیکٹرونی خوردبین کی مدد سے چیزوں کو ایک لاکھ گنا بڑا کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ بہت زیادہ سردی میں پانی کے پائپ پھٹ کیوں جاتے ہیں ؟
جواب: سردیوں میں پانی کے پائپ پھٹنے کی وجہ "پانی سردی سے جمتا اور پھیلتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ جگہ گھیرتا ہے"۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ایٹمی نمبر سے کیا مراد ہے؟
جواب: ایٹمی نمبر کسی عنصر کے نیوکلس میں پروٹون کی تعداد اس کا ایٹمی نمبر کہلاتا ہے۔
سوال: کیا آپ تھرماس فلاسک کا سائنسی نام جانتے ہیں؟
جواب: تھرماس فلاسک کا سائنسی ویکیوم فلاسک ہے۔
سوال: کیا آپ دنیا کا اوسط درجہ حرارت جانتے ہیں؟
جواب: دنیا کا اوسط درجہ حرارت 59 درجه فارن ہائیٹ ہے۔
سوال:- کیا آپ اس دھات کا نام جانتے ہیں جو صرف چھیاسی ڈگری فارن ہائیٹ پر ہی پگھل جاتی ہے اور اگر کوئی شخص اسے اپنی مٹھی میں دبالے تو وہ پگھلنا شروع ہو جاتی ہے؟
جواب:- گیلیم 86 فارن ہائیٹ اور سیزیم 83 فارن ہائیٹ پر پگھلنا شروع ہوجاتی ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ نیلا زرد اور پیازی رنگ ملانے سے کونسا رنگ بنتا ہے؟
جواب: نیلا زرد اور پیازی رنگ ملانے سے سیاہ رنگ بنتا ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ زمرد، نیلم، لعل اور یاقوت کون سی دھات کے قیمتی مرکبات ہیں؟
جواب: زمرد، نیلم، لعل اور یاقوت، المونیم دھات کے قیمتی مرکبات ہیں۔
سوال :- بجلی کی طاقت کی اکائی کیا ہے؟
جواب: بجلی کی طاقت کی اکائی وولٹ ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ بھاپ بننے پر پانی کتنے گنا پھیلتا ہے؟
جواب: بھاپ بننے پر پانی ایک ہزار سات سو گنا پھیلتا ہے ۔
سوال:- کیا آپ رفتار کی اکائی جانتے ہیں؟
جواب: رفتار کی اکائی ناٹ ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ وٹامن سی میں کون سا تیزاب ہوتا ہے؟
جواب: وٹامن سی میں ایسکاربک ایسڈ۔ ہوتا ہے ۔
سوال :- یہ بتائیے کہ اپاٹائیٹ سے کون سی چیز حاصل کی جاتی ہے؟
جواب: اپاٹائیٹ سے فاسفورس حاصل ہوتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ مائع آکسیجن گیس کی رنگت کیسی ہوتی ہے؟
جواب: مائع آکسیجن گیس کی رنگت زردی مائل پیلی ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ پارے کو اور کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
جواب: پارے کو کوئیک سلور نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔
سوال:- ہیرے کے بعد سخت ترین شے کا نام بتائیں؟
جواب: ہیرے کے بعد سخت ترین شے کورنڈم ہے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ نیلے اور لال رنگ کو ملانے سے کون سا رنگ بنتا ہے؟
جواب: نیلے اور لال رنگ کو ملانے سے ارغوانی یا اودا رنگ بنتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کلورو فام کا ذائقہ کس طرح کا ہوتا ہے؟
جواب: کلورو فام کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ لوہے کے ایٹموں میں الیکٹرون کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟
جواب: لوہے کے ایٹموں میں الیکٹرون کی تعداد 26 ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سطح سمندر پر ہوا کا دباؤ کتنا ہوتا ہے؟
جواب: سطح سمندر پر ہوا کا دباؤ ساڑھے چودہ فی مربع انچ تک ہوتا ہے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ بجلی کے بلب کا فلامنٹ کس دھات سے بنا ہوتا ہے؟
جواب: بجلی کے بلب کا فلامنٹ ٹنگسٹن دھات سے بنا ہوتا ہے ۔
سوال:- بتائیے سب سے کم آئسو ٹوپ کس عنصر کے ہوتے ہیں؟
جواب: سب سے کم آئسو ٹوپ ہائیڈروجن میں (صرف تین آئسو ٹوپ) ہوتے ہیں ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کوئلے میں کون سا تیزاب ہوتا ہے؟
جواب: کوئلے میں ایڈیپک ایسڈ تیزاب ہوتا ہے۔
Post a Comment