سوال:- یہ بتائیے کہ کس نسل کے کتے دنیا میں سب سے زیادہ وزنی ہوتے ہیں؟
جواب:- سینٹ برنارڈ نسل کے کتے دنیا میں سب سے زیادہ وزنی ہوتے ہیں۔
سوال: کیا آپ اس جانور کا نام جانتے ہیں جس کی تین آنکھیں ہوتی ہیں؟
جواب: کنگ کریب جانور کی تین آنکھیں ہوتی ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کس پرندے کے سونگھنے کی صلاحیت سب سے زیادہ ہوتی ہے؟
جواب: کیوی پرندے کی سونگھنے کی صلاحیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سب سے زیادہ لمبی عمر والا جانور کون سا ہے؟
جواب: سب سے زیادہ لمبی عمر والا جانور وہیل مچھلی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ مچھلیوں کی آنکھوں کے پپوٹے ہوتے ہیں یا نہیں؟
جواب: مچھلیوں کی آنکھوں کے پپوٹے نہیں ہوتے۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ قفس ایک پرندے کا نام ہے یہ بتائیے کہ اس کی چونچ میں کتنے سوراخ ہوتے ہیں؟
جواب: قفس پرندے کی چونچ میں 360 سوراخ ہوتے ہیں ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ہاتھی کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟
جواب: ہاتھی کی اوسط عمر 100 سال ہوتی ہے ۔
سوال: کیا آپ بکری کی اوسط عمر بتا سکتے ہیں؟
جواب: بکری کی اوسط عمر 15 سال ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ گھوڑے اور زیبرا کے بچوں کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟
کہتے ہیں ۔ Colt جواب: گھوڑے اور زیبرا کے بچوں کو انگریزی
سوال :- یہ بتائیے کہ طوطوں کی کون سی قسم زیادہ تیزی سے پڑھنا سیکھ جاتی ہے؟
جواب: جنوبی افریقہ کا بھورا طوطا کی قسم زیادہ تیزی سے پڑھنا سیکھ جاتی ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ مکھی اور مچھر کے کتنے پر ہوتے ہیں؟
جواب: مکھی اور مچھر کے دو، دو پر ہوتے ہیں ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا کا سب سے سست رفتار جانور کون سا ہے؟
جواب: گھونگا دنیا کا سب سے سست رفتار جانور ہے۔
سوال: کیا آپ گھونگے کی فی گھنٹہ رفتار بتا سکتے ہیں؟
جواب: گھونگے کی رفتار 58 سینٹی میٹر فی گھنٹہ ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا کا سب سے بڑا مینڈک کہاں پایا جاتا ہے؟
جواب: دنیا کا سب سے بڑا مینڈک امریکہ میں (لمبائی 10 انچ) میں پایا جاتا ہے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ دنیا کا سب سے چھوٹا مینڈک کہاں پایا جاتا ہے؟
جواب: دنیا کا سب سے چھوٹا مینڈک کیوبا میں (لمبائی 3.4 انچ) پایا جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ شتر مرغ کی ٹانگوں پر کتنے بال ہوتے ہیں؟
جواب:۔ شتر مرغ کی ٹانگوں پر بال نہیں ہوتے ۔
سوال: وہ بلیاں کہاں پائی جاتی ہیں جو قد میں لومڑی کے برابر ہوتی ہیں؟
جواب: ایران میں وہ بلیاں پائی جاتی ہیں جو قد میں لومڑی کے برابر ہوتی ہیں
سوال:- یہ بتائیے کہ چیونٹی اپنے وزن سے کتنے گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہے؟
جواب: چیونٹی اپنے وزن سے 35 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا کی تیز رفتار مکھی ڈریگن فلائی کہاں پائی جاتی ہے؟
جواب: دنیا کی تیز رفتار مکھی ڈریگن فلائی آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا کی تیز رفتار مکھی ڈریگن فلائی کی رفتار کتنی ہوتی ہے؟
جواب: دنیا کی تیز رفتار مکھی ڈریگن فلائی کی رفتار 56 میل فی گھنٹہ ہے۔
سوال: کیا آپ اس جانور کا نام جانتے ہیں جس کے سینگ ہر سال جھڑنے کے بعد دوبارہ نکل آتے ہیں؟
جواب: ہرن کے سینگ ہر سال جھڑنے کے بعد دوبارہ نکل آتے ہیں۔
سوال:- اس پرندے کا نام بتائیے جو اڑتا بھی ہے اور دودھ بھی دیتا ہے؟
جواب: چمگاڈر اڑتا بھی ہے اور دودھ بھی دیتا ہے۔
سوال:۔ یہ بتائیے کہ گھوڑے کے منہ میں کتنے دانت ہوتے ہیں؟
جواب: گھوڑے کے منہ میں 40 دانت ہوتے ہیں ۔
سوال: کیا آپ اس جانور کا نام جانتے ہیں جس کے دودھ کی رنگت گلابی ہوتی ہے؟
جواب: یاک کے دودھ کی رنگت گلابی ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ اونٹ پانی پئے بغیر کتنے دن زندہ رہ سکتا ہے؟
جواب:اونٹ پانی پئے بغیر 17 دن زندہ رہ سکتا ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ خرگوش کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟
جواب: خرگوش کی اوسط عمر 8 سال ہوتی ہے ۔
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ بلبل کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟
جواب: بلبل کی اوسط عمر 18 سال ہے ۔
سوال: یہ بتائیے کہ شیر کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟
جواب: شیر کی اوسط عمر 70 سال ہوتی ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سائنسدانوں نے سب سے زیادہ تجربات کس حشرے پر کیئے ہیں؟
جواب: سائنسدانوں نے سب سے زیادہ تجربات شہد کی مکھی پر کیئے ہیں۔
سوال :- یہ بتائیے کہ کس پرندے کا انڈا اس کے جسم کے 1/4 کے برابر ہوتا ہے؟
جواب: کیوی کا انڈا اس کے جسم کے 1/4 کے برابر ہوتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ہرن کے بچے کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟
ہرن کے بچے کو کہتے ہیں ۔ Fawn :جواب
سوال:- یہ بتائیے کہ آبی بھونرے کی مادہ کہاں انڈے دیتی ہے؟
جواب: آبی بھونرے کی مادہ درختوں کے پتوں پر انڈے دیتی ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ کلنگ پرندہ کتنا لمبا ہوتا ہے؟
جواب: کلنگ پرندہ سر سے دم تک تین یا ساڑھے تین فٹ لمبا ہوتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ شتر مرغ کے پاؤں کی کتنی انگلیاں ہوتی ہیں؟
جواب: شتر مرغ کے پاؤں کی دو، دو انگلیاں ہوتی ہیں ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ شتر مرغ کے انڈے کا وزن عام طور پر کتنا ہوتا ہے؟
جواب: شتر مرغ کے انڈے کا وزن عام طور تین پونڈ تک ہوتا ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ مادہ بٹیر عام طور پر کتنے انڈے دیتی ہے؟
جواب: مادہ بٹیر عام طور چھ یا سات انڈے دیتی ہے ۔
سوال: یہ بتائیے کہ پرندوں کا دل کس رفتار سے دھڑکتا ہے؟
جواب: پرندوں کا دل 500 بار فی منٹ رفتار سے دھڑکتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ زرافہ کا خطرناک دشمن کون سا جانور ہوتا ہے؟
جواب: زرافہ کا خطرناک دشمن شیر ہے۔
سوال:- کیا آپ اس پرندے کا نام جانتے ہیں جو اپنے بچو کو دودھ پلاتا ہے ؟
جواب: چمگادڑ اپنے بچو کو دودھ پلاتا ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ دنیا میں انسان جیسا زکام کس جانور کو ہوتا ہے؟
جواب: بندر کو بھی انسان جیسا زکام ہوتا ہے ۔
سوال: یہ بتائیے کہ اونٹ کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟
جواب: اونٹ کی اوسط عمر 50 سال ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ مور کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟
جواب: مور کی اوسط عمر 24 سال تک ہوتی ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ گھوڑے کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟
جواب: گھوڑے کی اوسط عمر 50 سال ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کن ممالک کے لوگ شتر مرغ کو اپنے گھروں میں پالتے ہیں ؟
جواب: فرانس اور الجیریا ممالک کے لوگ شتر مرغ کو اپنے گھروں میں پالتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ بکری اور گائے کے معدے میں کتنے خانے ہوتے ہیں؟
جواب: بکری اور گائے کے معدے میں چار چار خانے ہوتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سفید دم والے ہرن کہاں پائے جاتے ہیں؟
جواب: سفید دم والے ہرن امریکہ میں پائے جاتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ بلبل اپنے بچوں کو کیا کھلا کر پالتی ہے؟
جواب: بلبل اپنے بچوں کو کیڑے مکوڑے کھلا کر پالتی ہے۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ مادہ کوے کے انڈوں کی رنگت کیسی ہوتی ہے؟
جواب: مادہ کوے کے انڈوں کی رنگت سبزی مائل نیلی ہوتی ہے۔
سوال: یہ بتائیے کہ انسان نما جانور کسے کہتے ہیں؟
جواب: انسان نما جانور گوریلا کو کہتے ہیں۔
سوال: کیا آپ اس جانور کا نام جانتے ہیں جو کھائے پیے بغیر دو سال گزار سکتا ہے؟
جواب: سانپ کھائے پیے بغیر دو سال گزار سکتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کتے کے منہ میں کتنے دانت ہوتے ہیں؟
جواب: کتے کے منہ میں 42 دانت ہوتے ہیں ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ گھوڑے میں پسلیوں کے کتنے جوڑے ہوتے ہیں؟
جواب: گھوڑے میں پسلیوں کے 18 جوڑے ہوتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ مادہ الو کتنے انڈے دیتی ہے؟
جواب: مادہ الو تین یا چار انڈے دیتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ الو کے انڈوں کی رنگت کیسی ہوتی ہے؟
جواب: الو کے انڈوں کی رنگت سفید اور ایک طرف کے سرے پر تھوڑے سے دھبے ہوتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ہاتھی کے بچے کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟
انگریزی میں ہاتھی کے بچے کو کہتے ہیں ۔ Calve :جواب
سوال:- اس پرندے کا نام بتائیں جو چل نہیں سکتا لیکن اڑ سکتا ہے؟
جواب: ہمنگ برڈ چل نہیں سکتا لیکن اڑ سکتا ہے۔
سوال: کیا آپ دنیا کے اس چوپائے کا نام جانتے ہیں جو چلتا نہیں ؟
ایک ایسا جانور ہے جو چل نہیں سکتا ۔ Sloth :جواب
سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھوے کی مادہ کتنے انڈے دیتی ہے؟
جواب: کچھوے کی مادہ 100 انڈے دیتی ہے۔
سوال:- وہ کون سی مچھلی ہے جس کی ٹانگیں کاٹ دیں تو پھر نمودار ہو جاتی ہیں؟
جواب: ستارہ مچھلی کی ٹانگیں کاٹ دیں تو پھر نمودار ہو جاتی ہیں۔
سوال: وہ کون سا پرندہ ہے جسے ہندو متبرک سمجھتے ہیں؟
جواب: نیل کنٹھ پرندہ جسے ہندو متبرک سمجھتے ہیں۔
سوال: یہ بتائیے کہ کس ملک میں مرغیاں نیلے انڈے دیتی ہیں؟
جواب: چلی ملک میں مرغیاں نیلے انڈے دیتی ہیں۔
Post a Comment