Information about Animals, birds and insects part 1


جانور,  پرندے۔ کیڑے مکوڑوں کے بارے میں معلومات۔

سوال :- یہ بتائیے کہ ہاتھیوں کے غول کی قیادت نر ہاتھی کرتا ہے یا مادہ؟

 جواب: ہاتھیوں کے غول کی قیادت مادہ ہاتھی کرتی ہے ۔

سوال :- ہرن کی اس قسم کا نام بتائیں جس کی دونوں جنسوں کے سینگ ہوتے ہیں ؟ 


جواب:Reindeer ہرن کی اس قسم کی دونوں جنسوں کے سینگ ہوتے ہیں۔   

سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ ذہین مخلوق کون سی ہے؟

جواب: انسان کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ ذہین مخلوق ڈولفن اور جمنیزی بندر ہیں۔

سوال: یہ بتائیے کہ پرندوں کا درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے؟


جواب: پرندوں کا درجہ حرارت 112 درجه فارن ہیٹ ۔

سوال: یہ بتائیے کہ گلہری انڈے دیتی ہے یا بچے؟

جواب: گلہری بچے دیتی ہے ۔

سوال: کیا آپ روشنی کی اس قسم کا نام جانتے ہیں جسے ایک شہد کی مکھی دیکھ سکتی ہے مگر انسان نہیں دیکھ سکتا ؟

جواب: شہد کی مکھی  الٹر وائلٹ روشنی دیکھ سکتی ہے مگر انسان نہیں دیکھ سکتا ۔

سوال: اس پرندے کا نام بتائیں جو الٹا پیچھے کی طرف بھی اڑ سکتا ہے؟

جواب: ہمنگ برڈ الٹا پیچھے کی طرف بھی اڑ سکتا ہے۔

سوال: یہ بتائیے کہ شیر کے بچے کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟


شیر کے بچے کو انگریزی میں کہتے ہیں۔ CUB  :جواب


سوال: کیا آپ مور کی مرغوب غذا بتا سکتے ہیں ؟

جواب: مور کی مرغوب غذا سانپ ہے۔

سوال:۔ کیا آپ ان پرندوں کا نام جانتے ہیں جن کو دنیا میں امن کا نشان سمجھا جاتا ہے؟

جواب: فاختہ اور کبوتر کو دنیا میں امن کا نشان سمجھا جاتا ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا میں حشرت الارض کی کتنی اقسام پائی جاتی ہیں؟

جواب: دنیا میں حشرت الارض کی سات لاکھ اقسام پائی جاتی ہیں ۔

سوال:۔ دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے کا نام بتائیں؟

جواب: ہمنگ برڈ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے۔

سوال:۔ اس پالتو جانور کا نام بتائیں جس کا دماغ جسمانی لحاظ سے تمام پالتو جانوروں سے بڑا ہوتا ہے؟

جواب: بلی کا دماغ جسمانی لحاظ سے تمام پالتو جانوروں سے بڑا ہوتا ہے
۔

سوال :- یہ بتائیے کہ دنیا میں پرندوں کی کل کتنی اقسام پائی جاتی ہیں؟

جواب: دنیا میں پرندوں کی کل 8600 اقسام پائی جاتی ہیں۔

سوال:- کیا آپ دنیا میں پائے جانے والے سب سے قدیم کیڑے کا نام جانتے ہیں ؟

جواب: دنیا میں پائے جانے والے سب سے قدیم کیڑا لال بیگ ہے۔

سوال: یہ بتائیے کہ دنیا میں سب سے بڑے اژدہے کہاں پائے جاتے ہیں؟

جواب: دنیا میں سب سے بڑے اژدہے ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں۔

سوال: کیا آپ پالتو جانوروں میں سب سے ذہین جانور کا نام جانتے ہیں؟

جواب: پالتو جانوروں میں سب سے ذہین جانور کتا اور گھوڑا ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ اونٹ اپنے معدے کے کون سے خانے میں پانی ذخیر ہ کرتا ہے؟

جواب: اونٹ اپنے معدے کے تیسرے خانے میں پانی ذخیر ہ کرتا ہے۔

سوال:- چھپکلی کی واحد قسم کا نام بتائیں جس میں زہر ہوتا ہے؟

Gila-Morster :جواب


سوال: تین ایسے حشرت الارض کا نام بتائیں جن کا ذکر قرآن پاک میں ہوا ہے؟

جواب: شہد کی مکھی ۔ چیونٹی اور مکڑی کا ذکر قرآن پاک میں ہوا ہے۔

سوال: کیا آپ دنیا کے اس پرندے کا نام جانتے ہیں جو غاروں میں رہتا ہے؟

جواب: گوچارو (ونیز ویلین آئل برڈ) غاروں میں رہتا ہے۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ لومڑی اور ریچھ کے بچے کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں؟


CUB :جواب


سوال :- یہ بتائیے کہ جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑا پرندہ کون سا ہے؟

جواب: جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑا پرندہ شتر مرغ ہے ۔

سوال:- یہ بتائیے کہ مکڑی کی کتنی آنکھیں اور کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟

جواب: مکڑی کی آٹھ آنکھیں اور آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں۔

سوال: کیا آپ اس پرندے کا نام جانتے ہیں جو گھونسلا نہیں بناتا بلکہ دوسروں کے گھونسلوں میں انڈے دیتا ہے؟

جواب: کوئل پرندہ گھونسلا نہیں بناتا بلکہ دوسروں کے گھونسلوں میں انڈے دیتا ہے۔

سوال: کیا آپ اس جانور کا نام جانتے ہیں جو سر گھمائے بغیر پیچھے کی طرف دیکھ سکتا ہے؟

جواب: زرافہ سر گھمائے بغیر پیچھے کی طرف دیکھ سکتا ہے۔

سوال:- اس واحد پرندے کا نام بتائیں جس سے چمڑہ حاصل کیا جاتا ہے؟

 جواب: شتر مرغ وہ واحد پرندہ ہے جس سے چمڑہ حاصل کیا جاتا ہے ۔

سوال:- اس کپڑے کا نام بتائیں جس کے تین دل ہوتے ہیں؟

جواب: کٹل فش کے تین دل ہوتے ہیں۔

سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا میں شارک مچھلیوں کی کتنی اقسام پائی جاتی ہیں؟

جواب: دنیا میں شارک مچھلیوں کی تقریبا ڈیڑھ سو اقسام پائی جاتی ہیں۔

سوال: وہ کون سا پرندہ ہے جو ہوا میں کھڑا ہو جاتا ہے؟

جواب: شکرا واحد پرندہ ہے جو ہوا میں کھڑا ہو جاتا ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سفید ہاتھی کہاں پائے جاتے ہیں؟

جواب: دنیا میں سب سے زیادہ سفید ہاتھی سیام ( تھائی لینڈ ) میں پائے جاتے ہیں۔

سوال:- کیا آپ سمندر کے سب سے بڑے پرندے کا نام جانتے ہیں؟

جواب: سمندر کا سب سے بڑا پرندہ البڑاس ہے۔

سوال: اس مچھلی کا نام بتائیں جو سمندر میں کتے کی طرح بھونکتی ہے؟

جواب: کافگر پل فش سمندر میں کتے کی طرح بھونکتی ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ مادہ مکڑی جال بناتی ہے یا نر ؟

جواب: مادہ مکڑی جال بناتی ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ شہد کی مکھی سے شہد کے علاوہ اور کیا چیز حاصل ہوتی ہے؟

جواب: شہد کی مکھی سے شہد کے علاوہ موم حاصل ہوتی ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ وہیل مچھلی کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟

جواب: وہیل مچھلی کی اوسط عمر 500 سال ہوتی ہے۔

سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ مرغی کی اوسط عمر کی کتنی ہوتی ہے؟

جواب:مرغی کی اوسط عمر 14 سال ہوتی ہے ۔

سوال:- یہ بتائیے کہ وہ کون سا جاندار ہے جس کا دل اور پیٹ اس کے دماغ میں ہوتا ہے؟

جواب: شرمپ ( جھینگے کی ایک قسم کا کیڑا) جس کا دل اور پیٹ اس کے دماغ میں ہوتا ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ عقاب کے گھونسلے کو انگریزی زبان میں کیا کہتے ہیں؟

Eyrie :جواب

سوال:- یہ بتائیے کہ اگر ایک ہاتھی کا وزن ایک ہزار پونڈ ہو تو اس کے دماغ کا وزن کتنا ہوگا ؟

جواب: ایک پاؤنڈ ۔

سوال:- یہ بتائیے کہ وہیل کی سب سے بڑی قسم کون سی ہوتی ہے؟

جواب: وہیل کی سب سے بڑی قسم نیلی وہیل ہے۔

سوال : یہ بتائیے کہ عام طور پر مور کتنے رنگوں کے ہوتے ہیں؟

جواب: عام طور پر مور تین قسموں کے ہوتے ہیں سبز ، خاکستری اور سفید۔

سوال:- کیا آپ کچھوے کی تیز ترین رفتار بتا سکتے ہیں؟

جواب: کچھوے کی تیز ترین رفتار ساڑھے چار میٹر فی منٹ ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ ایمو پرندے کا وزن زیادہ سے زیادہ کتنا ہوتا ہے؟

جواب: ایک سو پونڈ۔

سوال:- یہ بتائیے کہ ایمو پرندے کی دوڑنے کی رفتار کتنی ہوتی ہے؟

جواب: ایمو پرندے کی دوڑنے کی رفتار تین میل فی گھنٹہ ہے۔

سوال: یہ بتائیے کہ عقاب کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟

جواب: عقاب کی اوسط عمر 30 سال ہوتی ہے ۔

سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ چڑیا کی اوسط عمر کتنی ہوتی ہے؟

جواب: چڑیا کی اوسط عمر 40 سال تک ہوتی ہے ۔

سوال:- یہ بتائیے کہ خشکی کا سب  سے بڑا موجودہ جانور کون سا ہے؟

جواب: خشکی کا سب سے بڑا موجودہ جانور ہاتھی ہے۔

سوال:- یہ بتائیے کہ ایک تتلی کی آنکھ میں کتنے عدسے ہوتے ہیں؟

جواب: ایک تتلی کی آنکھ تقریباً 17 ہزار عدسے ہوتے ہیں۔

سوال:- دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی مورڈریگون کہاں پر ہے؟

جواب: دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی مورڈریگون انڈونیشیا میں ہیں۔

سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی مور ڈریگون کی لمبائی کتنی ہے؟

جواب: دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی مور ڈریگون کی لمبائی ساڑھے تین میٹر ہے۔

سوال:- بندروں کی سب سے چھوٹے قد والی نسل کہاں پائی جاتی ہے؟

جواب: بندروں کی سب سے چھوٹے قد والی نسل جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے۔

سوال:- دنیا میں سب سے چھوٹی نسل کے بندروں کی لمبائی اور وزن کتنا ہوتا ہے؟

جواب: دنیا میں سب سے چھوٹی نسل کے بندروں کی لمبائی اور وزن لمبائی ساڑھے پانچ انچ اور وزن عموماً 250 گرام ہوتا ہے۔

سوال:- وہ کون سا پرندہ ہے جسے مشرق میں نحوست اور مغرب میں عقل مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے؟


جواب: الو وہ پرندہ ہے جسے مشرق میں نحوست اور مغرب میں عقل مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post