General knowledge about Countries in Urdu part 1




دنیائے ممالک کے بارے میں اہم معلومات پارٹ 1


سوال:- دنیا کے اس واحد ملک کا نام بتائیں جس کا آئین تحریری نہیں ہے؟


جواب: برطانیہ کا آئین تحریری نہیں ہے


سوال: یورپ کا سب سے نیا

 ملک کون سا ہے؟


جواب: یورپ کا سب سے نیا

 ملک چیکوسلواکیہ ہے۔



سوال: کیا آپ جرمنی کا پرانا نام جانتے ہیں؟


جواب: جرمنی کا پرانا نام الیمان تھا ۔


سوال: کیا آپ دنیا کی سب سے پہلی جمہوریہ کا نام جانتے ہیں؟


جواب: دنیا کی سب سے پہلی جمہوریہ فرانس ہے ۔


سوال:- ملاوی کا پرانا نام بتائیں؟


جواب: ملاوی کا پرانا نام نیا سالینڈ تھا۔


سوال: کیا آپ فلسطین کا پرانا نام جانتے ہیں؟


جواب: فلسطین کا پرانا نام کنعان ہے۔

سوال:۔ گھانا کا پرانا نام کیا تھا ؟

جواب: گھانا کا پرانا نام گولڈ کوسٹ تھا۔

سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے پہلے ایشیا کے کس ملک پر سورج کی کرنیں پڑتی ہیں؟


جواب: سب سے پہلے ایشیا کے ملک جاپان پر سورج کی کرنیں پڑتی ہیں۔


 

سوال: تحفہ نیل کی سرزمین کسے کہا جاتا ہے؟


جواب: مصر کو تحفہ نیل کی سرزمین کہا جاتا ہے۔


سوال: اسپین کی معنی کیا ہیں؟


جواب: اسپین کی معنی خرگوشوں کی سرزمین ہے۔


سوال: کویت کی لفظی معنی کیا ہیں؟


جواب: کویت کی لفظی معنی چھوٹا قلعہ یا چھوٹی بندرگاہ ہے۔


سوال:۔ اس ملک کا نام بتائیں جس کے ساحل پر دریائے نیل کا ڈیلٹا بنتا ہے؟


جواب: مصر


سوال: کیا آپ چین کے قومی پھول کا نام جانتے ہیں؟


جواب: چین کا قومی پھول نرگس کا 

پھول ہے۔


سوال: کس ملک کے جھنڈے کو اولڈ گلوری کہا جاتا ہے؟


جواب: امریکہ کے جھنڈے کو اولڈ گلوری کہا جاتا ہے


سوال:- دنیا میں سب سے زیادہ گھنے جنگلات کس ملک میں موجود ہیں؟


جواب: انڈونیشیا میں سب سے زیادہ گھنے جنگلات موجود ہیں۔


سوال: یہ بتائیے کہ برطانیہ کا قومی نشان کیا ہے؟


جواب: برطانیہ کا قومی نشان گلاب ہے۔


سوال: آسٹریلیا کا قومی نشان کیا ہے؟


جواب: آسٹریلیا کا قومی نشان کنگرو ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ لبنان کی معنی کیا ہیں؟


جواب: لبنان کی معنی سفیر ہے۔

 

سوال: مصوروں کا ملک کسے کہا جاتا ہے؟


جواب: فرانس کو مصوروں کا ملک کہا جاتا ہے ۔


سوال: کیا آپ اٹلی کے آخری بادشاہ کا نام جانتے ہیں؟


جواب: اٹلی کے آخری بادشاہ وکٹر عمانویل سوم تھے۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ یورپ کی ساس کس ملک کو کہا جاتا ہے؟


جواب: یورپ کی ساس ڈنمارک کو کہتے ہیں ۔


سوال:- یہ بتائیے کہ دنیا میں سب سے زیادہ دودھ کس ملک میں ہوتا ہے؟


جواب: فن لینڈ میں دنیا میں سب سے زیادہ دودھ پیدا ہوتا ہے۔


سوال: امریکہ کو سب سے پہلے کس ملک نے تسلیم کیا تھا ؟

جواب: امریکہ کو سب سے پہلے فرانس نے تسلیم کیا تھا ۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ بنگلہ دیش کا قومی نشان کیا ہے؟


جواب: نرگس کا پھول بنگلہ دیش کا قومی نشان ہے۔


سوال:۔ فرانس میں صوبے کو کیا کہا جاتا ہے؟


جواب: فرانس میں صوبے کو ڈیپارٹمنٹ کہتے ہیں۔


سوال: موتیوں کی سرزمین کسے کہا جاتا ہے؟


جواب: بحرین کوموتیوں کی سرزمین  کہا جاتا ہے۔

 

سوال: آبشاروں کی سرزمین کسے کہا جاتا ہے؟


جواب: ناروے کو آبشاروں  کی سرزمین کہا جاتا ہے۔


سوال: کس ملک کے پرچم کو یونین جیک کہا جاتا ہے؟


جواب: برطانیہ کے پرچم کو یونین جیک کہا جاتا ہے۔


سوال: یہ بتائیے کہ فلک بوس عمارتوں کی سرزمین کسے کہا جاتا ہے؟

جواب: امریکہ کو فلک بوس عمارتوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔


سوال:- ڈنمارک کا قومی نشان کیا ہے؟


جواب: ڈنمارک کا قومی نشان ساحل ہے ۔

سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی عرب کا قومی نشان کیا ہے؟

جواب: دو تلواریں اور کھجور کا درخت سعودی عرب کا قومی نشان ہے۔

سوال: جھیلوں کی سرزمین کسے کہا جاتا ہے؟


جواب: فن لینڈ کو جھیلوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔


سوال:۔ یہ بتائیے کہ فلپائن کا نام کس وجہ سے پڑا؟


جواب: فلپائن کا نام چین کے بادشاہ فلپ بروم کے نام کی مناسبت سے پڑا۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ بیلجیم کا نام کس طرح پڑا تھا ؟


جواب: کسی زمانے میں اس جگہ پر بلجا نامی قبیلہ آباد ہوا کرتا تھا بیلجیم کا نام اسی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔


سوال: کیا آپ جاپان کا پرانا نام جانتے ہیں؟


جواب: جاپان کا پرانا نام نپن ہے۔

سوال: یہ بتائیے کہ لیبیا کا پرانا نام کیا تھا ؟

جواب: لیبیا کا پرانا نام ٹریپولی تھا۔

سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ ہنگری کا نام کیسے پڑا؟


جواب: اس سرزمین پر ہن نامی فرقہ آباد تھا اسی وجہ سے ہنگری نام پڑا۔


سوال: کیا آپ جانتے ہیں کہ فرانس کا نام کیسے پڑا تھا ؟


جواب: کسی زمانے میں اس جگہ پر فرانس نامی قبیلہ آباد تھا اسی مناسبت سے فرانس نام پڑا۔



Post a Comment

Previous Post Next Post