سوال:- سب سے پہلے کون سا امریکی خلائی جہاز چاند پر اترا تھا؟
جواب: سب سے پہلے سروئیر اول امریکی خلائی جہاز چاند پر اترا تھا۔
سوال:- امریکہ کے اس خلائی جہاز کا نام بتائیں جس میں قرآن پاک کا نسخہ چاند کی سطح پر بھیجا گیا تھا ؟
جواب: امریکہ کے خلائی جہاز اپالو نمبر 15 میں قرآن پاک کا نسخہ چاند کی سطح پر بھیجا گیا تھا۔
سوال: اس خلائی جہاز کے خلا بازوں کے نام بتائیں جس میں قرآن پاک کا نسخہ چاند کی سطح پر بھیجا گیا تھا ؟
جواب:خلائی جہاز کے خلا بازوں کے نام ڈیوڈ اسکاٹ، وڈورن، جیمز ارون تھا جس میں قرآن پاک کا نسخہ چاند کی سطح پر بھیجا گیا تھا -
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ خلائی جہاز کب خلا میں گیا تھا جس کے ذریعے قرآن پاک کا نسخہ چاند کی سطح پر بھیجا گیا تھا ؟
جواب: وہ خلائی جہاز جس کے ذریعے قرآن پاک کا نسخہ چاند کی سطح پر بھیجا گیا تھا 26 جولائی 1971 کو خلا میں گیا تھا۔
سوال:- مشہور خلا باز نیل آرمسٹرانگ نے کب چاند کی سطح پر قدم رکھا تھا ؟
جواب: خلا باز نیل آرمسٹرانگ 21 جولائی 1969 میں چاند کی سطح پر قدم رکھا تھا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ جاپان کب خلائی دوڑ میں شامل ہوا تھا ؟
جواب: جاپان فروری 1971 میں خلائی دوڑ میں شامل ہوا تھا۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان نے اپنا پہلا مصنوعی سیارہ کون سا اور کب چھوڑا تھا ؟
جواب: جاپان نے اپنا پہلا مصنوعی سیارہ ادھسومی فروری 1971 میں روانہ کیا تھا۔
سوال:- زمین کے بعد کس سیارے پر پہلا خلائی جہاز اور کون سا خلائی جہاز اترا تھا؟
جواب: زمین کے بعد زہرہ سیارے پر وینس چہارم اترا تھا۔
سوال:- کیا آپ روس کی ان تین کتیوں کے نام جانتے ہیں جن کو خلا میں بھیجا گیا تھا؟
جواب: روس نے تین کتیوں پٹیکا، پیکا اور لاٹیکا کو خلا میں بھیجا تھا۔
سوال: یہ بتائیے کہ خلائی جہاز لبرٹی بیل 7 کب خلا میں بھیجا گیا تھا ؟
جواب: خلائی جہاز لبرٹی بیل7 21 جولائی 1961 کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔
سوال:- کیا آپ اس چاند گاڑی کا نام جانتے ہیں جس کے ذریعے خلا باز چاند کی سطح پر اترے تھے؟
جواب: ایگل چاند گاڑی کے ذریعے خلا باز چاند کی سطح پر اترے تھے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ چاند پر سب سے پہلے کون سا کھیل کھیلا گیا تھا ؟
جواب: چاند پر سب سے پہلے گالف کھیل کھیلا گیا تھا۔
سوال:- اگر ایک شخص کا وزن زمین پر 120 پونڈ ہو تو چاند پر اس کا وزن کتنا ہوگا ؟
جواب: 20 پونڈ ۔
سوال:- امریکہ کی دونوں خلائی بندرگاہوں کے نام بتائیں؟
جواب: جزیرہ مریٹ اور کیپ کینیڈی خلائی بندرگاہ ہیں۔
سوال: یہ بتائیے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا کب قائم ہوا تھا ؟
جواب: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا 1958 میں قائم ہوا تھا۔
سوال:- لبرٹی بیل سے خلائی جہاز اترتے وقت سمندر میں ڈوب گیا تھا یہ بتائیے کہ اس میں کون سا خلا باز سوار تھا ؟
جواب: لبرٹی بیل سے خلائی جہاز اترتے وقت سمندر میں ڈوب گیا تھا اس میں امریکہ کا گریشم خلا باز سوار تھا۔
سوال:- خلا میں سب سے پہلے کب اور کس ملک کا پرچم بھیجا گیا تھا ؟
جواب: جنوری 1959 میں روس کا ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ چاند کی مٹی کی رنگت کیسی ہے؟
جواب: چاند کی مٹی کی رنگت سرمئی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ امریکی خلائی شٹل ڈسکوری کب خلائی مہم پر روانہ ہوئی تھی ؟
جواب: امریکی خلائی شٹل ڈسکوری 17 جون 1985 میں خلائی مہم پر روانہ ہوئی تھی۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ خلا سے پہلی آواز کب اور کس کی نشر کی گئی تھی ؟
جواب: خلا سے پہلی آواز دسمبر 1985 میں امریکی صدر آئزن ہاور کی نشر کی گئی تھی۔
سوال:- یہ بتائیے کہ خلائی لباس کس دھاگے سے تیار کیا جاتا ہے؟
جواب: خلائی لباس شیشے کے دھاگے سے تیار کیا جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ پاکستان کے کس خطے میں مصنوعی سیاروں کے ذریعے پیغام رسانی کا مرکز قائم کیا گیا ہے؟
جواب: کراچی سے 35 میل شمال مغرب میں دیہہ منڈارو کے مقام پر ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کتنے انجنیئروں اور مکینکوں نے کتنے عرصے میں اپالو نمبر 11 کو تیار کیا تھا ؟
جواب: اپالو نمبر 11 کو تین ہزار انجنیئروں اور مکینکوں نے چار ماہ میں تیار کیا تھا۔
سوال:- کیا آپ جانتے ہیں کہ چاند پر سب سے پہلے قدم رکھنے والے خلا باز مسٹر نیل آرمسٹرانگ نے چاند پر سب سے پہلے کون سی آواز سنی تھی؟
جواب: نیل آرمسٹرانگ نے چاند پر سب سے پہلے آذان کی آواز سنی۔
سوال:- کیا آپ دنیا کے پہلے مسلمان خلاء باز کا نام جانتے ہیں؟
جواب: سعودی عرب کے شہزادہ سلیمان السعود۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سب سے پہلے مصنوعی سیارے کا وزن کتنا تھا ؟
جواب: سب سے پہلے مصنوعی سیارے کا وزن 184 پونڈ ہے۔
سوال:- دنیا کا سب سے پہلا مصنوعی سیارہ کب چھوڑا گیا تھا ؟
جواب: دنیا کا سب سے پہلا مصنوعی سیارہ 14 اکتوبر 1957 کو چھوڑا گیا۔
سوال:- دنیا میں سب سے پہلا مصنوعی سیارہ کس نے ایجاد کیا تھا ؟
جواب: دنیا میں سب سے پہلا مصنوعی سیارہ روس نے ایجاد کیا تھا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ امریکہ نے گلیسو راکٹ کس لئے خلاء میں چھوڑا تھا ؟
جواب: مشتری سیارے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ۔
سوال: کس سال کو خلاء بازوں کی ہلاکت کا سال کہا جاتا ہے؟
جواب: 1967 کو خلاء بازوں کی ہلاکت کا سال کہا جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ امریکہ نے شٹل پروازوں کا آغاز کب کیا تھا ؟
جواب: امریکہ نے شٹل پروازوں کا آغاز 1981 میں آغاز کب کیا تھا۔
سوال:- اس ملک کا نام بتائیں جس نے خلا میں سبزیاں اگانے کی کوشش کی؟
جواب: روس نے خلا میں سبزیاں اگانے کی کوشش کی۔
سوال: پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے کا نام بتائیں؟
جواب: پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے کا نام سپارکو ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ خلائی اسٹیشن میر پندرہ برس خلاء میں رہنے کے بعد کب اور کہاں پر گر کر تباہ ہو گیا تھا ؟
جواب: خلائی اسٹیشن میر پندرہ برس خلاء میں رہنے کے بعد 23 مارچ 2001 کو جنوبی بحر الکاہل میں فجی کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
Post a Comment