سوال:- یہ بتائے کہ قدرتی سائنس کو کتنے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے؟
جواب: قدرتی سائنس کو دو حصوں میں علم نباتات اور علم حیوانات میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کار کا انجن چلنے سے کون سی زہریلی گیس پیدا ہوتی ہے؟
جواب: کار کا انجن چلنے سے کاربن مونا آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے۔
سوال:- کیا آپ دنیا کی اس واحد رنگین گیس کا نام جانتے ہیں جو سبزی مائل زرد رنگ کی ہوتی ہے؟
جواب: کلورین گیس سبزی مائل زرد رنگ کی ہوتی ہے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ بارش کے ایک قطرے کا اوسط وزن کتنا ہوتا ہے؟
جواب: بارش کے ایک قطرے کا اوسط وزن 2 گرام ہوتا ہے۔
سوال:- ان شعاؤں کا نام بتائیں جسے فوٹو گرافرز اندھیرے میں تصاویر بنانے کے لئے استعمال میں لاتے ہیں؟
جواب: انفراریڈ ریز
سوال:- پانی کو برف میں بدلنے کے لئے کون سی گیس استعمال کی جاتی ہے؟
جواب: پانی کو برف میں بدلنے کے لئے امونیا گیس استعمال کی جاتی ہے۔
سوال :- اس مرکب کا نام بتائیں جس کی مقدار سوئی گیس میں سب سے زیادہ ہوتی ہے؟
جواب:۔ میتھین مرکب کی مقدار سوئی گیس میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ پارہ کتنے درجہ فارن ہائیٹ پر جم جاتا ہے؟
جواب: صفر درجہ فارن ہائیٹ سے بھی 38 درجے نیچے پر پارہ جم جاتا ہے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ پارہ پانی سے کتنے گنا زیادہ بھاری ہوتا ہے؟
جواب: پارہ پانی سے ساڑھے تیرہ گنا زیادہ بھاری ہوتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ واٹر گیس کسے کہتے ہیں؟
جواب: ہائیڈروجن اور کاربن مونو آکسائیڈ کے آمیزے کو واٹر گیس کہتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سب سے ہلکی دھات کون سی ہے؟
جواب:۔ لیتھیم سب سے ہلکی دھات ہے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ روشنی کتنے رنگوں کا مرکب ہے ؟
جواب: روشنی سات رنگوں کا مرکب ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ روشنی کس شکل میں سفر کرتی ہے؟
جواب: روشنی لہروں کی صورت میں سفر کرتی ہے۔
سوال :- یہ بتائیے کہ سیلولائیڈ کتنے درجہ سینٹی گریڈ پر پلاسٹک بن جاتا ہے؟
جواب : سیلولائیڈ 75 درجے سینٹی گریڈ پر پلاسٹک بن جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ قدیم ترین سائنس کا علم کسے کہا جاتا ہے؟
جواب: قدیم ترین سائنس کا علم علم ہیئت کو کہتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کس عنصر کے مرکز میں نیوٹران نہیں ہوتا ؟
جواب: ہائیڈروجن عنصر کے مرکز میں نیوٹران نہیں ہوتا۔
سوال :- یہ بتائیے کہ کوئلہ جلنے سے کون سی گیس پیدا ہوتی ہے؟
جواب: کوئلہ جلنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے۔
سوال:- جپسم کو گرم کرنے سے جو پاؤڈر بنتا ہے اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب: جپسم کو گرم کرنے سے جو پاؤڈر بنتا ہے اسے پلاسٹر آف پیرس کہتے ہیں
سوال: یہ بتائیے کہ بناسپتی گھی بنانے میں کون سی گیس استعمال کی جاتی ہے؟
جواب: بناسپتی گھی بنانے میں ہائیڈروجن گیس استعمال کی جاتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ روشنی کی لہروں کا طول زیادہ ہوتا ہے یا ریڈیائی لہروں کا ؟
جواب: ریڈیائی لہروں کا طول زیادہ ہوتا ہے۔
سوال:- کیا یہ درست ہے کہ لیزر شعاعیں لوہے کی چادر میں بھی سوراخ کر سکتی ہیں؟
جواب: جی ہاں یہ درست ہے لیزر شعاعیں لوہے کی چادر میں بھی سوراخ کر سکتی ہیں۔
سوال:- اس مائع کا نام بتائیں جو رقیق نہیں ہے؟
جواب: شیشه
سوال:- کیا آپ اس گیس کا اصلی نام جانتے ہیں جو لافنگ گیس کے نام سے مشہور ہے؟
جواب: نائیٹرس آکسائیڈ لافنگ گیس کے نام سے مشہور ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ مادہ کی چوتھی حالت کو کیا کہا جاتا ہے؟
جواب: مادہ کی چوتھی حالت کو پلازما کہتے ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سب سے بھاری گیس کا نام کیا ہے؟
جواب: سب سے بھاری گیس ریڈون ہے۔
سوال:- کیا آپ دنیا کی سب سے قیمتی دھات کا نام جانتے ہیں؟
جواب: دنیا کی سب سے قیمتی دھات پلاٹینم ہے ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ہیرا تیزاب میں حل ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب: ہیرا تیزاب میں حل نہیں ہوتا۔
سوال:- یہ بتائیں کہ بجلی کا جھٹکا کرنٹ کی وجہ سے لگتا ہے یا وولٹیج کی وجہ سے؟
جواب: بجلی کا جھٹکا وولٹیج کی وجہ سے لگتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سٹین لیس اسٹیل کیسے بنایا جاتا ہے؟
جواب: سٹین لیس اسٹیل لوہے میں کرومیم ملانے سے بنایا جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ آسمانی بجلی میں اوسطاً کتنی طاقت پوشیدہ ہوتی ہے؟
جواب: آسمانی بجلی میں اوسطاً پانچ کروڑ ہارس پاور طاقت پوشیدہ ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ہیرا پگھل سکتا ہے یا جل سکتا ہے؟
جواب: ہیرا جل سکتا ہے پگھل نہیں سکتا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ شیشے کے تین بنیادی اجزاء کون کون سے ہیں؟
جواب: شیشے کے تین بنیادی اجزاء چونا، سوڈا اور ریت ہیں۔
سوال:- یہ بتائیے کہ ہیرے میں سب سے زیادہ کون سا عنصر پایا جاتا ہے؟
جواب: ہیرے میں سب سے زیادہ کاربن پایا جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سمندر کے پانی میں کون سی اہم دھات پائی جاتی ہے؟
جواب: سمندر کے پانی میں میگنیشیم دھات پائی جاتی ہے۔
سوال:- اس گیس کا نام بتائیں جو چونے کے پانی کو دودھیا کر دیتی ہے؟
جواب: کاربن ڈائی آکسائیڈ چونے کے پانی کو دودھیا کر دیتی ہے۔
سوال:- اس دھات کا نام بتائیں جس پر کسی تیزاب کا اثر نہیں ہوتا ؟
جواب: پلاٹینم پر کسی تیزاب کا اثر نہیں ہوتا۔
سوال:- یہ بتائیے کہ سمندر میں نمک کا تناسب کتنا ہوتا ہے؟
جواب: سمندر میں نمک کا تناسب 3.5 فیصد ہوتا ہے ۔
سوال: یہ بتائیے کہ جگنو اور دیگر حیوانات و نباتات سے خارج ہونے والی روشنی کو سائنسی اصطلاح میں کیا نام دیا گیا ہے؟
جواب: جگنو اور دیگر حیوانات و نباتات سے خارج ہونے والی روشنی کو سائنسی اصطلاح میں سرد روشنی کہتے ہیں ۔
سوال:- اسٹیلین گیس کا ایک اور نام بھی ہے نام بتائیے؟
جواب: اسٹیلین گیس کا ایک اور نام کاربائیڈ گیس ہے۔
سوال:- چار ایسی دھاتوں کے نام بتائیں جن کی قیمت سونے سے زیادہ ہے؟
جواب:- ریڈیم - پلاٹینم ۔ یورینیم اور تھیوریم دھاتوں کی قیمت سونے سے زیادہ ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ زمین کے اندر کون سی دو دھاتیں زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں؟
جواب: زمین کے اندر لوہا اور نکل زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ بجلی کے بلب سے ہوا کیوں نکال لی جاتی ہے؟
جواب: اس لئے کہ ہوا کی موجودگی میں فلامنٹ جل جاتا ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ فضاء میں آواز کی رفتار کتنی ہوتی ہے؟
جواب: فضاء میں آواز کی رفتار 750 میل فی گھنٹہ 1100 فٹ فی سیکنڈ ہوتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ زمین کا تین چوتھائی حصہ کن دو عناصر پر مشتمل ہے؟
جواب: زمین کا تین چوتھائی حصہ آکسیجن اور سلیکان عناصر پر مشتمل ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کائنات میں سب سے زیادہ کون سے دو عناصر پائے جاتے ہیں؟
جواب: کائنات میں سب سے زیادہ ہائیڈروجن اور ہیلیئم عناصر پائے جاتے ہیں ۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کرہ ہوائی میں سب سے کم مقدار میں کون سی گیس پائی جاتی ہے؟
جواب: کرہ ہوائی میں سب سے کم مقدار میں نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ گیس پائی جاتی ہے۔
سوال:- یہ بتائیے کہ کیا اسٹین لیس اسٹیل مقناطیسیت رکھتا ہے؟
جواب: اسٹین لیس اسٹیل مقناطیسیت نہیں رکہتا۔
سوال:- بتائیے دھاتوں میں سب سے زیادہ متورق دھات کون سی ہے؟
جواب: دھاتوں میں سب سے زیادہ متورق دھات سونا ہے۔
Post a Comment