قرآن پاک کے بارے میں سوال و جواب پارٹ 2
سوال:- چوری اور ڈاکے کی سزا کا حکم کس سورۃ میں ہے؟ جواب: چوری اور ڈاکے کی سزا کا حکم سورة المائدة میں آیا ہے ۔ سوال:- جھوٹی تہمت پر سزا کا حکم کس سورۃ میں ہے؟ جواب: جھوٹی تہمت پر سزا کا حکم سورۃ النور میں ہے ۔ سوال:- حسد سے ممانعت کا حکم کس سورۃ میں ہے؟ جواب: حسد سے ممانعت کا حکم سورۃ النساء میں ہے۔ سوال:- فریب کرنے پر سزا کا حکم کس سورۃ میں آیا ہے؟ جواب: فریب کرنے پر سزا کا حکم سورۃ النحل میں ہے۔ سوال:- وعدہ پورا کرنے کی تاکید کس سورۃ میں ہے؟ جواب: وعدہ پورا کرنے کی تاکید سورۃ بنی اسرائیل ہے۔ سوال:- رشوت کی ممانعت کا حکم کس سورۃ میں ہے؟ جواب: رشوت کی ممانعت کا حکم سورۃ البقرہ میں آیا ہے۔ سوال:- طعنے دینا اور چغلی کرنے کی ممانعت کا حکم کس سورۃ میں ہے؟ جواب: طعنے دینا اور چغلی کرنے کی ممانعت کا حکم سورۃ القلم میں ہے ۔ سوال:- جھوٹ سے بچنے کا حکم کس سورۃ میں موجود ہے؟ جواب: جھوٹ سے بچنے کا حکم سورة الجاثية - سورة الحج میں موجود ہے ۔ سوال:- معجزہ شق القمر کا ذکر کس پارہ میں ہے؟ جواب: معجزہ شق القمر کا ذکر ستائیسویں پارہ میں آیا ہے۔ سوال:- زنا کی ممانعت کا حکم کن سورتوں میں آیا ہے؟ جواب: